معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد ہیں

فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ‘معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہیں ہےانہوں نے کہا کہ ‘یہ دہشت گردی ہے اور قصوروار دہشت گرد ہیں، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی تکلیف برداشت کی ہے اور ان سب کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، جنہوں نے بزدلانہ حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا’۔

فواد چوہدری کا یہ بیان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے افغان ٹی وی ‘طلوع’ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران اسامہ بن لادن کو دہشت گرد قرار دینے سے گریز کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

جب انٹرویو لینے والے نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو ‘شہید’ قرار دینے کا حوالہ دیا تو شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘یہ ایک مرتبہ پھر سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور میڈیا کے مخصوص حصے نے ایسا کیا’۔

جب وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ وہ وزیر اعظم کی بات سے عدم اتفاق کریں گے تو انہوں نے کچھ دیر کے لیے توقف کرنے کے بعد کہا کہ ‘میں چاہوں گا کہ اس بات سے آگے بڑھوں’۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پارلیمنٹ میں خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کی مدد کے باوجود کافی ‘تذلیل’ کا سامنا کرنا پڑا اور پھر افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا الزام بھی اس پر لگا دیا گیا۔

انہوں نے واقعہ، جسے انہوں نے پاکستان کے لیے باعث ‘شرمندگی’ قرار دیا، یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکیوں نے ایبٹ آباد آکر اسامہ بن لادن کو قتل، شہید کردیا، اس کے بعد کیا ہوا؟ پوری دنیا نے ہمیں ملامت کیا اور ہمارے خلاف بات کی’۔

اس وقت اپوزیشن نے وزیر اعظم کے اس بیان پر شدید تنقید کی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کا بیان ان کی پرتشدد انتہا پسندی کو سراہنے کی تاریخ کے مطابق ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ان کی حکومت میں ہی آرمی پبلک اسکول پشاور کے حملے میں ملوث ملزمان فرار ہوئے اور ڈینیئل پرل کے قتل میں ملوث ملزمان کو ریلیف ملا’۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ ‘اسامہ بن لادن کی وجہ سے ہمارا ملک آج تک دہشتگردی کا شکار ہے، وہ کارساز، لیاقت باغ اور دیگر دہشت گردی کے حملوں میں ملوث رہا’۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن کی وجہ سے ملک آج اس حالت میں ہے اور آپ (وزیراعظم عمران خان) اسمبلی کے فلور پر اسے ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں، آپ آنے والی نسلوں اور دنیا کو کیا جواب دینگے؟

تاہم وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے وزیر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انہوں نے لفظ شہید کے علاوہ اسامہ بن لادن کے لیے دو بار قتل کا لفظ استعمال کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے بیان کو غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ وزیر اعظم کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے’۔

مشہور خبریں۔

زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک

🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں

کمشیر کے سابق وزیراعلی کا بھارتی حکام سے اہم سوال

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے ریاست کے حالات

عین الاسد میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن کی آواز

🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:اتوار کی صبح مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی

بن سلمان کا یوکرین کی 400 ملین ڈالر کی مدد کا وعدہ

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی

وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

🗓️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل

رمضان المبارک کا مہینہ، مقبوضہ کشمیر میں جاری خونی کھیل اور پاکستان کی اہم ذمہ داری

🗓️ 27 اپریل 2021(سچ خبریں) پوری دنیا میں مسلمان رمضان المبارک عقیدت و احترام اور

امریکہ اور یو اے ای کے تعلقات میں درار

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں بائیڈن کی

کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے