?️
کوئٹہ (سچ خبریں) محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔
آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا اور انہیں افسران سے تعارف کرایا۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیامِ امن کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے گراں قدر کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن کے لیے فورس کی قربانیاں انمٹ ہیں، فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔ اس فتنے کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے، انہیں ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں اور بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین
اگست
عراق کے انتخابی اتحاد کا اعلان
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق کے اتحاد "الاعمار والتنمیہ” نے محمد شیاع السوڈانی کو وزارت
دسمبر
ریاض اور تل ابیب کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ مذاکرات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: فوج پر مبنی ویب سائٹ StrategyPage نے بین الاقوامی سفارتی ذرائع
دسمبر
9/11 امت مسلمہ پر مکمل تسلط کا امریکی بہانہ تھا: انصاراللہ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے
جون
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی
مارچ
سعودی ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کا فروغ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل
دسمبر
جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 14 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اگست
مسئلہ فلسطین کا حقیقی حل کیا ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ ضروری
نومبر