بچوں کی ابتدائی پرورش مستقبل کی معیشت کا تعین کرے گی۔ احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اختراع اور تخلیق کے دور میں بچوں کی ابتدائی پرورش مستقبل کی معیشت کا تعین کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں یونیسف، عالمی ادارہ صحت اور حکومت سپین کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ عالمی کیئر گیور فورم میں شرکت کی۔ کیئر گیور فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ابتدائی بچپن اور کیئر گیونگ میں سرمایہ کاری کے نتائج پانچ سال میں نظر نہیں آتے، اسی لیے حکومتیں اکثر اسے نظر انداز کر دیتی ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ابتدائی عمر میں مناسب نگہداشت نہ ملے تو انسانی سرمائے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے، کمزور غذائیت اور ناقص نگہداشت بچوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو مستقل طور پر متاثر کرتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے جبکہ ہماری گلوبل گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ داری ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے ملک کی ایک تہائی آبادی کو زیر آب کر دیا اور پائیدار ترقیاتی اہداف میں آٹھ سال کی پیش رفت ختم ہو گئی، آفات کا سب سے زیادہ اثر بچوں اور خواتین پر پڑتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ موسمیاتی جھٹکوں کو بچوں کی پوری نسل ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان نے ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لیے قومی حکمت عملی اختیار کر لی ہے جو اُڑان پاکستان فریم ورک سے ہم آہنگ ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہم نے ہر بچے کو آٹھ سال کی عمر تک صحت، غذائیت، تعلیم اور تحفظ کی مربوط سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، غذائیت اور سماجی تحفظ کو ایک نظام کے تحت جوڑا جا رہا ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ اور غریب اضلاع میں بچوں پر سرمایہ کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان نے غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج میں کیئر گیونگ اور کھیل کو لازمی قرار دیا ہے، والدین کو بچوں سے بات چیت، کھیل اور جذباتی تعلق کی تربیت دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نوجوان امن و ترقیاتی کور کے تحت ہزاروں نوجوان رضاکار کمیونٹی سطح پر والدین میں بچوں کی بہتر نگہداشت، پولیو ویکسی نیشن اور صاف ماحول سے متعلق آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج

سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

?️ 8 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی

روس میں امریکی کمپنیوں کی واپسی؛ ریاض مذاکرات کا پہلا مثبت پیغام

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ

مسک کی امریکی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کی متنازع تجویز

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ٹیک ارب پتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

ہمیں نہیں معلوم کہ سویڈن اور فن لینڈ کب نیٹو میں شامل ہوں گے: امریکہ

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کی تصدیق

صیہونیوں کی شکست کا ذمہ دار کون؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان

میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا

?️ 2 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے