بھارت پس پردہ پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پس پردہ رہ کر پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داعش، طالبان کی تمام فنڈنگ اور ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کے بہت سے گروہ آپریٹ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کلیئریٹی سے بتا رہا ہوں کالعدم تنظمیوں کو ساری فنڈنگ اورٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، بھارت نے فرنٹ پر اُن دہشت گرد تنظیمیوں کو رکھا ہوا ہے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے گرفتاری میں اہم کردارادا کیا، ماسٹر مائنڈ کا تعلق داعش سے ہے اور ہماری حراست میں ہے، دھماکے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پس پردہ رہ کر آپریٹ کر رہا ہے، دنیا آج نہ بولے لیکن ایک دن ہر ملک دہشت گردوں کے سرپرست بھارت کا نام لے گا، بھارت نے مئی کے بعد اپنا 3 گنا بجٹ بڑھایا ہے، ہمیں اِن ساری چیزوں کا پتہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جنگ نہ جیتنے پر اب یہ طریقہ آزما رہا ہے، بھارت چاہے بجٹ 10 گنا بڑھا لے ہم شکست دیں گے، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے کوئی بچ کر نہیں گیا، کمیونٹی انٹیلی جنس کو بہتر بنانا ہوگا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائی سے بہت سے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

ہم اپنی سرزمین کو آزاد کرائیں گے اور اسرائیل کو نکال باہر کریں گے: فلسطینی استقامت

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی استقامتی گروپوں نے اس بات پر

جلاؤ گھیراؤ اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ عطا تارڑ

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

بحرینی مزاحمتی تحریک اور اس کے اہم پیغامات ؛ صیہونی کیوں حیرت میں پڑے رہ گئے؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: بحرین کی الاشتر بٹالینز کی صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی

مقتدی صدر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی وجوہات

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما اور عراقی پارلیمنٹ میں سائرون اتحاد

صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن

کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر

نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں خطاب کے بعد اپنی رہائش گاہ جائیں گے، مریم اورنگزیب

?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم

بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین، انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت دے: حریت کانفرنس

?️ 24 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے