?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پس پردہ رہ کر پاکستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داعش، طالبان کی تمام فنڈنگ اور ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کے بہت سے گروہ آپریٹ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کلیئریٹی سے بتا رہا ہوں کالعدم تنظمیوں کو ساری فنڈنگ اورٹارگٹ بھارت دے رہا ہے، بھارت نے فرنٹ پر اُن دہشت گرد تنظیمیوں کو رکھا ہوا ہے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے گرفتاری میں اہم کردارادا کیا، ماسٹر مائنڈ کا تعلق داعش سے ہے اور ہماری حراست میں ہے، دھماکے کی ساری منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پس پردہ رہ کر آپریٹ کر رہا ہے، دنیا آج نہ بولے لیکن ایک دن ہر ملک دہشت گردوں کے سرپرست بھارت کا نام لے گا، بھارت نے مئی کے بعد اپنا 3 گنا بجٹ بڑھایا ہے، ہمیں اِن ساری چیزوں کا پتہ ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جنگ نہ جیتنے پر اب یہ طریقہ آزما رہا ہے، بھارت چاہے بجٹ 10 گنا بڑھا لے ہم شکست دیں گے، خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے کوئی بچ کر نہیں گیا، کمیونٹی انٹیلی جنس کو بہتر بنانا ہوگا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارروائی سے بہت سے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
خاموشی یا استعفیٰ؟ / لندن کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج میں برطانوی دفتر خارجہ کے عملے کا مخمصہ
?️ 10 جون 2025سچ خریں: برطانوی دفتر خارجہ کے 300 سے زائد عملے نے ملک
جون
افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو
مارچ
غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا، بنیادی ڈھانچے تباہ، عالمی اداروں کی سنگین وارننگ
?️ 15 اکتوبر 2025غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا، بنیادی ڈھانچے تباہ، عالمی
اکتوبر
انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کے
مئی
روس کا ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے بارے میں انتباہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے کے فوجی
اپریل
لبنان کے خلاف بین الاقوامی سازش کا مقصد مقاومت پر حملہ
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کے خارجہ تعلقات کے سربراہ
دسمبر
کیا یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد غزہ کی جنگ ختم ہو جائے گی؟ صیہونی وزیر اعظم کا بیان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی
اکتوبر
صیہونیوں کی گولی سے ایک اور نوجوان فلسطینی شہید
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ نابلس میں
مئی