?️
سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عالمی بحرانوں کے بھاری اخراجات کی جانب اشارہ کیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے علاقائی بحرانوں نے امریکہ پر ۱۳۲ ارب ڈالر سے زائد مالی بوجھ ڈال دیا، جبکہ تیل، خوراک اور عالمی معیشت بھی شدید متاثر ہوئی۔
نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ۲۸ فروری سے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کے مالی اخراجات تقریباً ۱۳۲ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور لبنان کے خلاف امریکی اور صہیونی جارحیت کے نتیجے میں ایران میں ۳۵۰۰ اور لبنان میں ۳۷۰۰ افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ میناب کے بچوں کے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس فوجی جارحیت کے براہ راست اخراجات ۲۹ ارب ڈالر بتائے گئے ہیں، جن میں نقصان زدہ امریکی فوجی اڈوں کی تعمیر نو، استعمال شدہ اسلحے اور گولہ بارود کی جگہ نئے ذخائر کی فراہمی، طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعیناتی اور سعودی عرب میں امریکی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی مرمت شامل ہے۔
آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور تیل کی قیمتوں میں شدید اضافے کے باعث امریکی صارفین کو ایندھن کے لیے مزید ۶۰ ارب ڈالر ادا کرنا پڑے، جبکہ نقل و حمل کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اس اہم آبی گزرگاہ میں خلل کے باعث گندھک کی قلت پیدا ہوئی، جو کھاد سازی کا ایک بنیادی جزو سمجھی جاتی ہے۔
بین الاقوامی ماہرین نے خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور دنیا کے مختلف حصوں میں قحط کے خطرات میں اضافے کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔ ان کے مطابق توانائی اور زرعی شعبوں میں پیدا ہونے والے بحران عالمی غذائی تحفظ کے لیے سنگین چیلنج بن سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جہنم کا بیان؛ میں نے اس لیے لکھا کہ درندے مجھے مٹا نہ دیں
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے ملبے کے ڈھیروں کے درمیان، جہاں کے محلے صفحہ
دسمبر
امیر عبداللہیان اسلام آباد میں
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان بدھ کو ایک
اگست
عالمی سطح پر شکست؛ ایران نئی بین الاقوامی طاقت
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی اتحاد کی ایران کے خلاف جنگ کو عالمی
اپریل
ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے موجودہ
جون
غزہ میں ڈرون حملے کے سامنے آئرن ڈوم بے بس
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کی عبوری حکومت کے ٹی وی نے پیر کی رات
اگست
حکومت کو اب اپوزیشن سے کوئی خوف نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو
جولائی
امریکہ کے سعودی عرب کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت پر صیہونی حکومت کا اعتراض
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے سعودی عرب کو جدید ایف 35 طیارے فروخت کرنے
نومبر
بارشوں کے نئے سپیل، وزیر اعظم کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں کے
اگست