بارشوں کے نئے سپیل، وزیر اعظم کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں کے 2 نئے سپیل کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے غذر میں گلوف کے باعث سیلابی صورتحال بننے پر خصوصی احکامات جاری کئے اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی جبکہ بارشوں کے 2 نئے سلسلوں کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زیریں علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں رکھی جائیں جبکہ ندی نالوں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے گرد تعمیرات روکنے کے لیے قومی مہم چلائی جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد قومی فریضہ ہے، متاثرین کی ریسکیو اور امداد کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا اور تمام متاثرین تک طبی امداد اور امدادی سامان کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سیلابی خطرات کے پیش نظر صوبائی اداروں سے رابطہ رکھا جائے۔ شہباز شریف نے گلوف کی قبل از وقت اطلاع دینے پر گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے رہائشی وصیت خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وصیت خان نے گلوف کا خطرہ بھانپ کر گاؤں والوں کو بروقت خبردار کیا اور جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

مشہور خبریں۔

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان،

?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک

سعودی جارح اتحاد کی مختلف محاذوں پر شکست

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر اطلاعات نے سعودی جارح اتحاد کی یمنی

امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دے دیا

?️ 26 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے

صہیونیوں کی اکثریت ایران کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی اکثریت

یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب

عمران خان کیخلاف بوگس کیسز چل رہے ہیں میری دعا ہے فیصلہ میرٹ پر ہو،زرتاج گل

?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کا کہنا

کیا زمینی حملے کی صورت میں اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کر سکے گا؟

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر رکن محمود قماطی نے قابض اسرائیلی

زخمی صیہونیوں کی تعداد 8 ہزار 564 تک پہونچ گئی

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے اعتراف کیا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے