?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ آج تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا، انہوں نے خطاب کے دوران تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے، تنازعات کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کا بھی امتحان ہے، سکیورٹی کونسل کے فیصلے کے برعکس تنازعات برقرارہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازعات کو روکنے کیلئے چارٹر میں تبدیلی نہیں عمل کی ضرورت ہے، تنازعات کے حل کیلئے تنازعات کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کے ایران کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ تمام تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں، تمام تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
مائیکرو ملٹری ازم: زوال پذیر سلطنتوں کا آخری حربہ
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: ایک امریکی مورخ نے ماضی میں بعض سلطنتوں کی ناکامیوں
اپریل
وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی
اگست
وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں: فواد چوہدری
?️ 24 جنوری 2021وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں:
جنوری
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے
مارچ
وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام
اکتوبر
کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
?️ 26 ستمبر 2025کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
ستمبر
مزاحمت کی علامت سید حسن نصراللہ کے لیے ایک نوٹ؛ ایک زخم جو ایک سال پرانا ہے
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایک اطالوی صحافی
اکتوبر