🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کر دی۔ڈیلٹا وائرس ایک نئی قسم ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہاہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ویکسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ویکسینز فی الوقت لگ رہی ہیں وہ اس وائرس کی اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام سے بچاؤ کے لیے کارگر ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق بھی کی ۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یو کے ویرینٹ پچھلے والی عمومی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلا اور اب یہ جو نئی قسم ہے وہ اس سے بھی زیادہ تیز پھیلنے والی ہے جو بلاشبہ ایک چیلنج ہے لیکن اس کے کچھ حل بھی موجود ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب تک کا مشاہدہ یہ ہے کہ پاکستان میں ویکسین لگنے کے باعث کیسز میں کمی واقع ہوئی ۔ کورونا کی نئی قسم بھارتی ویرینٹ یا ڈیلٹا کی موجودگی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں پائی گئی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی بدلتی اور قوی ہوتی شکلوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات کووڈ 19 کی وبا سے پہلے بھی واضح تھی کہ جب کوئی وائرس آتا ہے تو اس کی نئی قسم عمومی طور پر پھیلنے میں تیز ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس کی قطعی شرح بتانا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ اس کے لیے ہمیں تمام کیسز کو سیکوینس کرنا پڑتا ہے جو کہ کیسز کو پی سی آر کرنے سے مختلف اور تفصیل طلب کام ہوتا ہے لہٰذا اس وجہ سے ہم کیسز کی سیمپلنگ سے کام چلاتے ہیں، جس کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان دنوں ہمارے ہاں کورونا کی ڈیلٹا قسم غالب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی خواہ کوئی بھی قسم ہو ایک بات تو طے ہے کہ یہ پھیلتا سانس اور کھانسی کے ذریعے ہے۔ لہٰذا جب تک ہمارے ملک میں ویکسینیشن کی شرح خاصی حد تک بڑھ نہیں جاتی ماسک کا استعمال ہمارے لیے بدستور ایک بہت بڑی ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید الفطر کے مقابلے میں عید الاضحیٰ پر کم چھٹیاں دی گئی ہیں، حکومت کی توجہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا ہے، تاہم اگر کیسز کم ہوتے نظر نہ آئے تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کو ماسکو سے تعلقات منقطع کرنے سے500 بلین یورو کا نقصان
🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: رشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی سی آئی کے
مارچ
زیڈ جنریشن فلسطین کو کیسے آزاد کرائے گی؟
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی زیڈ جنریشن صیہونیوں کے لیے حل کے بغیر ایک
اپریل
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست
مغربی کنارے میں نیتن یاہو کے خلاف مزاحمت کا تھپڑ
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور علاقائی اخبار رای
جنوری
پنجاب میں ہر سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
نومبر
ایم کیو ایم اراکین کا قومی اسمبلی میں بائیکاٹ
🗓️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح
جون
عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 13 ستمبر تک کی مہلت
🗓️ 6 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کو
ستمبر
ہم صرف 4 ملین افغانوں کی مدد کرسکتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا کہ فنڈز کی کمی کی
جون