مسلم لیگ ن قیادت کی لندن میں ملاقات

🗓️

لندن(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کو اہم شخصیات سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا جب کہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ن لیگ کے اہم رہنماؤں کی ملاقات کا احوال سامنے آ گیا۔ملاقات میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو لندن میں چند روز قبل اہم شخصیات سے ملاقات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

جس کے بعد ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے 300 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے 28 فیصد ڈیفر ادائیگیوں پر جلد معاہدہ ہو جائے گا جس کے تحت 2 ارب ڈالر جلد ملیں گے جب کہ آئی ایم ایف سے بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

ملاقات میں طے ہوا کہ معاشی معاملات میں بڑے اور اہم فیصلوں پر اسحاق ڈار کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

لیگی رہنما کے مطابق شہباز شریف لندن سے واپسی پر چین کا دورہ کریں گے۔پیپلزپارٹی سے معاملات پر ن لیگ کی اکثریت نے انتخابی الائنس کی مخالفت کی تاہم میثاق جمہوریت ٹو پر عملدرآمد پر سب کا اتفاق کیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی بنائے جائیں گے جن میں کرپشن چارجز بھی شامل ہوں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی پر بھی غور کیا گیا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

بدھ کو ہونے والی ملاقا ت میں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر بھی موجود تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کا اہم ایجنڈا ملکی معیشت سے متعلق رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی کا دھرنا کب تک جاری رہے گا؟

🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ماسکو کیوں گئے؟

🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی

ایٹمی معاہدے کا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں

🗓️ 19 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے جی سی سی ممبر ممالک کے

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے

فیٹف کا پاکستان کا دورہ متوقع

🗓️ 17 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ ایف اے

جو بائیڈن کا ذہنی امتحان لینے کی پیشکش پر انکی اہلیہ کا شدید ردعمل

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن پر ریپبلکنز کی تنقید کے

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیدی

🗓️ 22 اکتوبر 2024جنیوا (سچ خبریں) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ

صیہونی حکومت کا غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو الگ کرنے کا منصوبہ

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے خبر دی ہے کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے