مریم نواز نے تاریخی بجٹ رکھ کر وژنری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخی بجٹ رکھ کر وژنری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی تحفظ اور انسانی زندگی کے معیار کی بہتری کیلئے ایک وژنری اور تاریخی بجٹ پیش کر کے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے، آئندہ مالی سال میں ہر شعبے میں ریکارڈ سطح پر کام ہوگا اور حکومت ماحولیاتی خطرات میں کمی لانے کے سنگ میل عبور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا مالی سال 26-2025 کیلئے پیش کئے گئے 1240 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے 64 فیصد رقم ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مختص کی گئی ہے، ماحولیاتی خطرات میں کمی کیلئے 371.739 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ جدید طریقے اپنانے کیلئے 277.437 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری سے متعلق دیگر شعبوں کیلئے 145.956 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ماحولیاتی موافقت کیلئے 269.479 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے 95.285 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 65.172 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت اور سماجی خدمات کیلئے 61.671 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور آبی وسائل کی بہتری کیلئے 46.857 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، فضا اور جنگلات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ سے پاک کرنے کیلئے 15.795 ارب روپے سے اقدامات کئے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔

?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید 125 بیسز پوائنٹس

ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت

عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، عمران خان

?️ 5 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے

بلوچستان: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ گئی

?️ 7 اکتوبر 2021ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں

 غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار

امارات نے خاشقجی کے وکیل کی قید کی سزا منسوخ کی

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے آج بدھ

گولانی بریگیڈ کیا ہے؟

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی

پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے