?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، 9 مہینے قوم کا وقت برباد کیا گیا، قوم کے اندر زہر گھولا گیا۔
اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو اوورہیڈ برج منصوبے اور کیپٹن کرنل شہید خان روڈ (سابق آئی جے پی روڈ) کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے کہ ایک ایسا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا جو گزشتہ حکومت کے دور میں سست روی کا شکار رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو آئی جی پی روڈ کہا جاتا تھا، آج اس کا نام کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے نام پر رکھ دیا گیا ہے، وہی قومیں سر فخر سے بلند کرکے چلتی ہیں جو اپنے اسلاف، اپنے شہدا کو یاد رکھیں اور غازیوں کا احترام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازیوں کو بھول جانے والی قومیں اپنا نام زندہ نہیں رکھ سکتیں، 9 مئی کے واقعے نے 22 کروڑ عوام کو شرمندہ کیا اور پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، یہ کام صرف ملک دشمنوں کا ہوسکتا ہے، آج یہ منصوبہ کرنل شیر خان شہید خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے کیونکہ پوری قوم کو یہ بتانا مقصود ہے کہ ہم نے اپنے شہدا کو یاد رکھا ہے اور قیامت تک کوئی 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی سوچ نہیں سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر تاخیر کا شکار منصوبوں کو بھی جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، بجلے سے چلنے والی بسیں 15 جولائی کو پہنچ جائیں گی، 3 روٹس پر اس وقت بسیں چل رہی ہیں، یہ سارے کام تب ہی ہوتے ہیں جب ملک کی خدمت کی تڑپ ہو، جھوٹے خط لہرانے اور منتخب حکومت کو امپورٹڈ کہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے جھوٹے دعویداروں کا پروپیگنڈہ آج بے نقاب ہو گیا، سازشی شخص عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم وہ روس کے ساتھ تجارت کر رہے تھے لیکن امریکا نے سازش کرکے یہ حکومت بنوادی، یہ محض جھوٹا پروپیگنڈا تھا، آج روس سے خام تیل کا 45 ہزار ٹن کا جہاز کراچی پہنچ چکا ہے اور آف لوڈ کیا جارہا ہے، اس کے بعد کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟
انہوں نے کہا 8، 9 مہینے قوم کا وقت برباد کیا گیا، قوم کے اندر زہر گھولا گیا حالانکہ انہوں نے تو روس سے ایک دھیلے کی چیز بھی نہیں منگوائی تھی، ہم نے روس کے ساتھ جنوری میں ہی یہ معاہدہ کرلیا تھا، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ روسی تیل کی قیمت عالمی سطح پر تیل کی قیمت سے کم ہے، یورپی یونین نے کہا تھا کہ اگر روس 60 ڈالر یا اس سے کم پر تیل بیچے گا تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم نے اسی قیمت پر روس سے تیل منگوایا ہے، یہ عالمی منڈیوں سے 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک میں سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام نہیں آسکتا، معاشی استحکام نہیں ہوگا تو سیاسی استحکام نہیں ہوگا، ان دونوں چیزوں کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، گزشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور آئی ایم ایف کے سامنے ہماری قدر میں کمی کردی۔
ان کا کہنا تھا پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خود معاہدہ کرکے توڑا جس کا ہمیں بےپناہ نقصان پہنچا، ہم دن رات کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے، ان کی تمام شرائط من و عن منظور کرلی ہیں، دعا ہے یہ مرحلہ عبور کرنے میں ہم کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میرے سمیت کسی سرکاری عہدیدار یا سرکاری محکمے میں کرپشن کی شکایت ہے تو وہ ثبوت لے کر آجائے، اس کی تحقیق کروانا میری ذمہ داری ہے، اگر ثبوت نہیں ہیں تو جھوٹ سے پرہیز کیا جائے اور منہ بند رکھا جائے۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ
مارچ
پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراونڈز بنا رہی ہے
?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
دسمبر
نیٹو افواج میں الرٹ جاری
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے
فروری
غزہ کی پٹی کے شمال میں قابضین کی جارحیت سلسلہ جاری
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دوبارہ درخواست دائر
?️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پاسپورٹ
ستمبر
ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:ترک اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ عبوری صیہونی حکومت، سعودی
جون
متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:آرمی چیف
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں
اکتوبر
ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس
اکتوبر