?️
راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں زلزلے کی تباہی کے بعد جوانوں کو انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں جوانوں کو انتظامیہ سےمکمل تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوجی دستے، ریسکیو اور ریلیف کاموں میں حصہ لیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مقامی آبادی کو ہر ممکن سہولتیں دی جائیں اور متاثرین کی بحالی اورمددکیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
صوبے کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا، دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے معلوماتی جنگ شروع کر دی ہے: روسی اہلکار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے
فروری
امریکہ یمن میں جنگ بندی کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے: یمنی ذرائع
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:یمن صدارتی کونسل کے نام سے مشہور گروپ کے رکن طارق
اپریل
ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام
دسمبر
شمالی اسرائیل میں زندگی کیسی چل رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے شمالی
اکتوبر
ریڈٹ کے شریک بانی بھی ٹک ٹاک خریداری کی دوڑ میں شامل
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل نیوز شیئرنگ ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی الیکسس
مارچ
کورونا سے مزید 43 مریضوں کا انتقال ہوگیا
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران
فروری
اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام
اکتوبر