ہم آج بھی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن افیئرز میں شائع ہونے والے مضمون میں لکھا کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں تھا اسی زمین میں 50 سے زائد عسکریت پسند گروہوں نے جنم لیا، دہشت گردوں کے گروہوں نے پاکستانی ریاست کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر نشانہ بنایا ، ہم آج بھی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں ، بین الاقوامی برادری کو کابل میں نئی ​​حکومت کے ساتھ مشاورت کے زریعے آگے بڑھنا چاہئے، بین الاقوامی برادری کو امن واستحکام کے حصول کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ، افغانستان سے لا تعلقی پاکستان کے لیے آپشن نہیں، افغانستان میں استحکام وسطی ایشیا کے ساتھ علاقائی رابطے کے لیے اہم ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کر یں گی ، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ مفادات پر مبنی تعلقات ہیں ، پاکستان اور امریکہ ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں ، پاکستان افغانستان میں دیرپا استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک افغانستان کے حوالے سے ایک نقطہ نظر رکھتے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ مفادات پر مبنی تعلقات ہیں ، کانگریس میں ہونے والی سماعت امریکا کی سرکاری پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتی۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں وزیر اعلیٰ ق لیگ اور اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو گا

?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان

پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی

دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت

کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے والے ہیں؟

?️ 1 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس

کورونا پوری دنیا میں مہنگائی کا سبب بنا ہے: حماد اظہر

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری

فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا

افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہاہے:وزیر خارجہ

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر

بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔ مریم نواز

?️ 8 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے تین روزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے