ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان ایک زرخیز ملک ہے اس کے باوجود گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کی، آبادی بڑھتی رہی اور اناج کی پیداوار نہ ہوئی تومستقبل میں بھوک ہوگی۔ تیزی سے بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

50 سال بعد ملک میں ڈیم بن رہےہیں، ہمیں زراعت پر تحقیق کی ضرورت اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

حکومت بنیادی تعلیم و صحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مافیاز ملک میں رائج کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، کچھ اربوں روپے کی جائیدادوں میں بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا۔ ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات نہیں، اگلی نسل کا سوچنا ہو گا۔ ہماری حکومت نے ملک میں مزید 10 ڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، پاکستان میں زیتون کی کاشت کا انقلاب آ رہا ہے۔

یورپ میں الیکشن میں دھاندلی کی سوچ بھی نہیں ہے، ہمیں مضبوط قوم بننے کے لیے کردار کی ضرورت ہے۔ دنیا کی تاریخ پڑھی ہے، ریاست مدینہ میرے ایمان کا حصہ ہے،اس کے اصول بڑے انقلابی تھے،ان لوگوں میں سے نہیں جو اسلام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں،دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے حالات ابتر ہیں۔

مشہور خبریں۔

بہاولپور: 8 سالہ بچی کے ریپ کا الزام ثابت، مجرم کو سزائے موت

🗓️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8سالہ بچی کے

آبادی سے زیادہ بندوقیں رکھنے والا ملک

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:ایک سوئس انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق امریکہ ایک ایسا

فلسطین کو صیہونیوں کے چنگل سے بچانے کا واحد راستہ مزاحمت ہے:ایران

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے

انصر مجید خاں نیازی نے تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کیا

🗓️ 11 دسمبر 2021مکوآنہ (سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت وافرادی وسائل انصر مجید خاں نیازی

کرونا کے بارے میں سی آئی اے کا دعویٰ

🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے

ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم

🗓️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

برطانیہ کے کوویشیلڈ ویکسین کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے ہندوستانی عوام برہم

🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: وا ٹوڈی کے مطابق ہندوستان نے یہ بھی نوٹ کیا کہ

سعودی انسانی حقوق کے معاملے میں مغرب کی منافقت بے نقاب

🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:    مغربی ممالک سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے