پاکستان نے امریکہ کو افغانستان میں موجود رہنے کے لئے کوئی اڈہ نہیں دیا

وزات خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے امریکی فوج یا فضائیہ کو کوئی اڈہ نہیں دیا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جاری قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمے دارانہ ہیں اور ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 2001 کے بعد سے پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی مواصلات اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونیکیشنز کے لیے تعاون کا فریم ورک طے ہے اور اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی فوج کو اپنی فضائی حدود کے استعمال اور زمینی حدود تک رسائی دے دی تاکہ وہ افغانستان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا سکے۔

ہند بحر الکاہل امور کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس نے افغان امن عمل کی حمایت کی، افغانستان میں ہماری فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مستقبل کی حمایت اور اس حوالے سے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ امن کے قیام کے لیے ہم پاکستان سے اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع نے ڈان کو بتایا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں اس کی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ فضائی حدود کے استعمال اور زمینی رسائی دی ہے اور وہ یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر منظر عام پر آئی ہے جب امریکا اور نیٹو کی اتحادی افواج آئندہ چند ماہ کے دوران افغانستان سے مکمل طور پر انخلا کرنے والی ہیں۔

گزشتہ ماہ امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال 29 فروری کو افغان جنگ کے خاتمے اور امریکا کی طویل ترین جنگ کے بعد امریکی فوج کو واپس بلانے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

جانسن کا جوا سعودی تیل کے ساتھ

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:  برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ چند گھنٹوں میں مشرق

یمن کے واشنگٹن اور تل ابیب کے لیے چند پیغامات

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن، جو لبنان کی حزب اللہ کے بعد مزاحمت کے

ایران پر حملے کی کامیابی کا فیصلہ کرنا بہت جلد ہے: بلنکن

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلینکن نے سی این این کے

آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز

?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے

ٹرمپ نے دی عمان پر حملہ کرنے کی دھمکی 

?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز

اسرائیلی وزیر خارجہ کا شیلی میں جوزف کاسٹ کی فتح پر خوشی کا اظہار

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ گڈیون ساعر نے شیلی کے صدارتی

انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان

?️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

سابق اسرائیلی وزیر اعظم: اسرائیل کا انتظام غنڈوں کے ایک گروہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے