لاہور ہائیکورٹ کا توہین مذہب پر سزائے موت پانے والے شخص کو باعزت بری کرنے کا حکم

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والے شخص کو ناکافی شواہد اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزم ساجد علی ولد محسن خان پر مذہبی شخصیات کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام تھا، ملزم کے خلاف 14 اپریل 2020 کو اٹک کے علاقے حسن ابدال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ساجد علی پر تعزیرات پاکستان کی کی دفعہ 295 سی (جس میں پیغمبر اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرے کی سزا موت مقرر ہے) اور دفعہ 298 اے ( جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت اور اصحاب کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے) کے تحت سزائے موت ہوسکتی ہے۔

مقدمے کی سماعت کے بعد حسن ابدال کے ایڈیشنل سیشن جج نے ساجد کو 2023 میں سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ساجد کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298 اے کے تحت 3 سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم ملزم نے اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ساجد کی وکیل تانیہ بازئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ من گھڑت ہے اور استغاثہ ان کے موکل کے خلاف الزامات کے حق میں قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

وکیل نے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات میں تضادات کو اجاگر کیا، جن میں سے کچھ نے مبینہ واقعے کو متضاد انداز میں پیش کیا، انہوں نے دلیل دی کہ ایف آئی آر مبینہ تبصرے کے کچھ دن بعد درج کی گئی تھی، انہوں نے دلیل دی کہ استغاثہ ملزم کو ان تبصروں سے جوڑنے کے لیے کوئی براہ راست یا ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

کیس کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ساجد کے خلاف شواہد کو بے نتیجہ اور سزا برقرار رکھنے کے لیے ناکافی پایا، عدالت نے قرار دیاکہ استغاثہ کے گواہوں کی گواہی میں سنگین تضادات ہیں، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ساجد کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا۔

مشہور خبریں۔

جانسن برطانیہ کے لیے باعث شرمندگی ہیں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی نے اپنی ایک تقریر میں زور دیا

پنڈورا دستاویزات اور لبنان میں نمبر ایک امریکی آدمی کے بحران کی نئی جہت سامنے

🗓️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا پنڈورا کی دستاویزات اور ریاض سلامہ کی بدعنوانی کے بارے

بائیڈن کا خطے کا دورہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے:حماس

🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اعلان کیا

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد نیٹو حکام نے اہم اعلان کردیا

🗓️ 30 اپریل 2021برسلز (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے

رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ

🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال

شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ

🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی کئی مہینوں کی کوششیں

انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں‘ نوازشریف کی حکومت کو ہدایت

🗓️ 30 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کو ہدایت کی

سری نگر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کا احتجاج

🗓️ 21 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی 20 ٹورزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے