فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا: شیخ رشید

شیخ رشید

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے بارے میں منفی باتیں کرتے ہیں، سول حکومت اور فوج کے اچھے تعلقات سے ملک کو فائدہ پہنچتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی حکومت ہو لیکن فوج کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک ترقی کرے گا، پاکستان 2012 میں ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا۔انہوں نے وزارت داخلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 میں 24 نکات پورے ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان رواں برس دیگر 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گے اور فیٹف کا چکر ختم ہوجائے گا شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے عرب ممالک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ پاکستان کے زیر اہتمام کثیر الجہتی بحری مشقیں دراصل حکومت اور فوج کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن اس کے ضروری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک طرف رکھ کر بھارت سے بات چیت ملک، قوم اور کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگی۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے کہا کہ آن لائن ویزا کی سہولت فعال کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے نے ایک ماہ میں ویزا کے خواہش مند کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا تو وزارت داخلہ 30 دن کے اندر ویزا جاری کردے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیاحت کو فروغ دینے کا اعادہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے پاسپورٹ کی مدت 10 برس اور اس کی فیس نصف کردی ہے جس کے بعد اب 45 سو روپے میں پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو خبردار کرچکا ہوں کہ وہ اپنے معاملات کو درست کرے اور کالی بھیڑوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے تحریک انصاف میں پھوٹ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

انہوں نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ ووٹنگ کے پس منظر میں کہا کہ پارٹی میں کوئی پھوٹ نہیں ہے اور اگر کوئی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ غداری کرتا ہے اس کا سیاسی سفر نامہ ختم ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سینیٹ میں اوپن بیلٹ کے معاملے میں رائے سنائی جائے گی جس کے بعد آپ سے تفصیلی بات کروں گا ان کا کہنا تھا کہ امریکا، روس، ایران، سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سینیٹ انتخابات جیتیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کی رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر کوئی رہا ہوجائے تو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ غلط ہوا کیونکہ عدالتیں آزاد ہیں اور اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پڑھے لکھوں کی سیاسی جماعت ہے اور میرا ان کے کسی رہنما سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ بھی سینیٹ میں ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، افغانستان میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد اکٹھے ہوچکے ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہائی الرٹ ہیں، 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ ہے۔انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے درخواست کی کہ وہ اپنے احتجاج کو دو چار دن آگے لے جائیں اور اگر نہیں لے جانا چاہتے تو آپ کی مرضی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی سپریم کورٹ کے ’تحفظ‘ کیلئے پُرامن احتجاج کی اپیل

🗓️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں

🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے

طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد

ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں:اٹارنی جنرل آف پاکستان

🗓️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا

ویگنر کے قریبی روسی کمانڈر کہاں ہیں؟

🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:روسی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن کے مطابق، ایک سابق روسی

یوکرینی صدر امریکہ کے دورے میں سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟

🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اپنے دورہ امریکہ کا آغاز

سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں

انتہاپسند ترین صیہونی کابینہ

🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں بنجمن نیتن یاہو کی وزارت عظمیٰ کے تحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے