فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا اور منقولہ جائیداد قبضے میں لی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کو ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے شرکا کو بتایا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں کوئی نیا ٹیکس نہیں ہے، صرف نان فائلنگ اور انڈر فائلنگ کو ٹھیک کررہے ہیں، انکم ڈیکلیئریشن اور اخراجات میں فرق بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کاروبار غیر رجسٹرڈ ہیں یا کم ٹیکس ادا کر تے ہیں، سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا گیا ہے، فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا اور منقولہ جائیداد قبضے میں لی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نئی تجاویز سے 95 فیصد لوگ متاثر نہیں ہوں گے، ترامیم سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح پانچ سال میں 18 فیصد تک جائے گی، 62 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں، 42 لاکھ افراد ایکٹیو ٹیکس پیئرز ہیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے خوف زدہ ہیں، کاروباری افراد کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن بارے کوئی علم نہیں ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اور ادارے سے جون میں کارکردگی بارے پوچھا جائے گا جب کہ اس بل پر کاروباری افراد سے مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کررہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، ہر شخص کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.3 فیصد ہے جو آئندہ 3 سال میں 13.5 فیصد پر لے جائیں گے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ٹیکس اتھارٹی پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت کا سائز کم اورایف بی آر پالیسی یونٹ کو الگ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک مزاحیہ ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18.5 فیصد ہے، بطور ملک ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یحیی السنوار کا سید حسن نصراللہ کے نام خط

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے حزب اللہ کے

ٹرمپ کے 90 روزہ تجارتی تعطل کی پس پردہ وجوہات اور اسٹریٹجک پیغام

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع فیصلے میں 75

امریکا کی جانب سے روس پر پابندیاں، متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

?️ 17 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سرکاری بیان میں یہ بات سامنے آئی

اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اعلیٰ طاقت

?️ 7 جولائی 2024 مختلف صیہونی اور امریکی ذرائع ابلاغ لبنان کے ساتھ صیہونی حکومت کی

بحرین کو یہودی ریاست بنانے کی کوشش

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ

ہم عرب اور اسلامی ممالک کو کو معاف نہیں کریں گے: فلسطینی عہدیدار 

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے X سوشل

سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا

وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے