?️
سچ خبریں:سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے سمیت متعدد علاقوں پر بمباری شروع کر دی۔
واس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں پر بمباری شروع کی جبکہ سعودی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یمنی دارالحکومت میں کیے جانے والے حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد سعودی اتحادکی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی ذرائع نے یمن کے مختلف علاقوں میں ریاض کی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے جاری رہنے کی اطلاع دی تھی، ذرائع نے بتایا کہ صوبہ تعز کے علاقے البرح، صوبہ صعدہ میں باقم، صوبہ حجہ کے علاقے حرض اور صوبہ مأرب کے علاقے صرواح اور الجوبہ پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حملے صوبہ مأرب میں کیے گئے جس کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے الجوبہ کے علاقے کو چھ اور صرواح کے علاقے کو چار بار نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب ایک یمنی ذریعے نے یمن کے الحدیدہ میں جارحیت پسندوں اور ان سے وابستہ عناصر کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل تقریبا چھ سال سے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت شروع کر رکھی ہے تاکہ یمن کے معزول مفرور صدر عبد المنصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لایا جا سکے، تاہم یمن کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کے باوجود بھی سعودی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی آبادکاروں کے ساتھ یہ تو ہونا ہی تھا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینلز کے مطابق خانہ جنگی کے
جولائی
سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا
مئی
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
?️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں
فروری
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے: مسرت عالم بٹ
?️ 12 اپریل 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین
اپریل
یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یونان نے پہلگام فالز فلیگ کی غیر جانبدار
مئی
غزہ میں انسانی امداد کی بحالی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور نے اعلان
جنوری