?️
ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے والا ہے؟
برطانوی اخبار گارڈین میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں اسرائیلی صحافی اور تجزیہ نگار نوام شیزاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایک میڈیا اور فکری حباب میں قید ہو چکا ہے، جس کی وجہ وہ غزہ میں ہونے والے مظالم اور اس جنگ کے اثرات کو نظر انداز کر رہا ہے
شیزاف کے مطابق، گذشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیلی بمباری نے غزہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی میڈیا میں فلسطینی بچوں کی لاشوں اور قحط زدہ حالات کی خبریں غایب ہیں۔ اسرائیلی معاشرہ جنگ کو معمول کا حصہ سمجھنے لگا ہے، جبکہ فلسطینی عوام کی تکالیف کو غیرمتعلق سمجھا جاتا ہے۔
شیزاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور معاشرہ جنگ کو ایک مقدس مشن اور قومی بقاءکا حصہ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ وہ حماس کو نازیوں کے برابر قرار دیتے ہیں اور موجودہ تنازع کو ہولوکاسٹ کے تسلسل کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
گارڈین میں لکھے گئے اس مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر نہ صرف قبضہ کیا ہے بلکہ اسے مکمل طور پر تباہ کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بےدخل کرنا اور ان کا وجود مٹانا ہے۔ شیزاف کے مطابق، یہ انتہاپسند صیہونی گروہوں کا دیرینہ خواب رہا ہے۔
تجزیہ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج سابق فوجیوں اور نجی کمپنیوں کی مدد سے غزہ کے محلوں کو منظم طریقے سے تباہ کر رہی ہے، تاکہ جنگ کو معمول کا حصہ بنایا جا سکے۔
نوام شیزاف نے فرانسیسی، برطانوی اور آسٹریلوی حکومتوں کی جانب سے فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ میں تسلیم کرنے کے اقدامات کو اہم قدم قرار دیا ہے۔ ان کے بقول، یہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیلی بیانیے میں پہلی بڑی دراڑ ہے۔
تجزیے کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی مسئلے کو مذہبی یا تاریخی جبر کا نتیجہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے، اور اس کا حل صرف فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرنے سے ممکن ہے۔
شیزاف نے آخر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہیکہ اگرچہ یہ اقدامات ابھی محدود ہیں، لیکن عالمی سطح پر اسرائیل پر دباؤ، فلسطین کو تسلیم کیے جانے اور اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف ممکنہ پابندیاں، وہ عوامل ہو سکتے ہیں جو آخرکار اسرائیل کے بنائے گئے حباب کو ختم کر دیں اور دنیا کو اس حقیقت سے روشناس کرائیں جو غزہ کی سرزمین پر جاری ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں حماس کے 120 اراکین گرفتار
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے صرف دو ماہ کے دوران حماس کے 120
جولائی
20 لاکھ صہیونی خط غربت سے نیچے
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل انسشورنس انسٹی ٹیوٹ آف اسرائیل نے سال
فروری
الازہر پر اعرافی کی تنقید: امریکی اور اسرائیلی جرائم کو نظر انداز کرنا انصاف پر قبضہ ہے
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: ملک بھر کے مدارس کے ڈائریکٹر نے الازہر کے شیخ
مارچ
صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا
اکتوبر
انتہا پسند صیہونی وزیر کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ پر 2300 سے زائد صہیونی آبادکاروں کا دھاوا
?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:2300 سے زائد صہیونی آبادکاروں نے صیہونی وزیر ایتمار بن گویر
جولائی
فلسطینی خاتون کی 24 سال بعد اپنے اہل خانہ سے مظلومانہ ملاقات
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:سناء محمد نامی ایک 47 سالہ فلسطینی خاتون جنہیں 24 سال
جون
بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ طارق فضل چودھری
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے
مئی
ترکی میں زلزلہ؛ انسانی حقوق کے دعویداروں کو شام میں زلزلہ سے متاثرین کیوں نظر نہیں آتے؟
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے جنوبی علاقوں اور شمالی شام میں 7.7 شدت کے
فروری