?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10, 10روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ادھرمیڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہوگی، اوگرا دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پرلیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کردی گئی، ڈیزل پرلیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے لیٹر کی گئی ہے۔
اوگرا دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، مٹی کے تیل پر بھی لیوی بڑھا دی گئی ہے۔اوگرا دستاویز کے مطابق لائٹ ڈیزل پرلیوی 7 روپے 75 پیسے لیٹر کردی گئی، ہائی اوکٹین پر لیوی 50 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا فروری 718 ارب روپے لیوی ملی، رواں مالی سال پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے ہے۔اب لیوی 60 سے 70 روپے لیٹر ہونے سے ہرماہ 10 ارب روپے اضافی ملیں گے، لیوی بڑھنے سے 30 جون 2025 تک 1140 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
حسینہ واجد کا قدم، امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ
اگست
محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی
جنوری
لیبیا میں آنے والے سیلاب کی تباہی
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیشنل یونین آف ریڈ کراس سوسائٹیز کے ایک اہلکار نے
ستمبر
باکو نے نینسی پیلوسی کے بیانات کی مذمت کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکی
ستمبر
کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں
جون
امریکی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے امور ایران کو کیوں برطرف کیا گیا؟
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے دو سینئر نمائندوں کا
مئی
ضلع سانبہ میں رات کا کرفیو نافذ، مالکان کوکرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
?️ 9 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
صیہونی جارحیت کے بعد یونیفل میں خلفشار
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفل) پر صیہونی حملوں
نومبر