🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہوگا ، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور رہوں گا ، عمرا ن خان آخری بال تک لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ،جو نسلی اصلی ہوتا ہے وہ امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے، پیر کو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا لیکن ریٹائرڈاس لیے نہیں ہورہا لوگ کہیں گے عمران خان خان کو اکیلا چھوڑ دیا ، راولپنڈی شہر غداروں اور بکنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی ہوئی لیکن لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں ، عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست بھی ہوجائے تو وہ ان کا مقابلہ کریں گے ، ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، نئے انتخابات کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ لوگ دیانت داروں کو منتخب کریں۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خط کے مندرجات کو کابینہ کے سامنے رکھا ہے ، کابینہ نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، غیر ملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو کوئی معاف نہیں کرے گا ، تحادی جو چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بھی تبصرہ کریں گے، 2 دن کی بات ہے ، عمران خان آخری گیند تک لڑے گا ، جلد ہی اسمبلی کا بھی ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گے ، وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے ، انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا ، وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں ، وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے ، 3 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
ستمبر
صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی
جنوری
مشرقی شام میں امریکی اور ان کے اتحادی فوجیوں پر راکٹ حملہ
🗓️ 29 جون 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ شام کے صوبہ دیر الزور کے
جون
امریکی طلباء کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں اضافہ
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چھ مہینوں میں
مئی
54 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کا امکان
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: 54 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کاید
ستمبر
ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر حلیم عادل کا بیان
🗓️ 27 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف
جنوری
جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا
🗓️ 7 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن کے
مئی
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
🗓️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر