عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور رہوں گا ، عمرا ن خان آخری بال تک لڑیں گے:شیخ رشید احمد

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہوگا ، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑا ہوں اور رہوں گا ، عمرا ن خان آخری بال تک لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ،جو نسلی اصلی ہوتا ہے وہ امتحان کے وقت کھڑا ہوتا ہے، پیر کو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہونا چاہتا تھا لیکن ریٹائرڈاس لیے نہیں ہورہا لوگ کہیں گے عمران خان خان کو اکیلا چھوڑ دیا ، راولپنڈی شہر غداروں اور بکنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی ہوئی لیکن لوگ عمران خان کو پسند کرتے ہیں ، عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست بھی ہوجائے تو وہ ان کا مقابلہ کریں گے ، ملکی ذمہ داروں کو انتخابات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے ، نئے انتخابات کی اس لئے ضرورت ہے تاکہ لوگ دیانت داروں کو منتخب کریں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خط کے مندرجات کو کابینہ کے سامنے رکھا ہے ، کابینہ نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، غیر ملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو کوئی معاف نہیں کرے گا ، تحادی جو چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بھی تبصرہ کریں گے، 2 دن کی بات ہے ، عمران خان آخری گیند تک لڑے گا ، جلد ہی اسمبلی کا بھی ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گے ، وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے ، انتظار کریں سب کچھ سامنے آجائے گا ، وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں ، وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے ، 3 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:   شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی

اے این پی رہنما جمال ناصر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔ امیر مقام

?️ 28 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے نیوز

قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل، مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دیدیا

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر

سفارت کاری کام نہ آئی تو حزب اللہ کارروائی کرے گا

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یوشوا نے منگل

تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے

امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس

عامر خان اور ان کی اہلیہ طلاق کے بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئے

?️ 28 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج مارے گئے

?️ 27 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے