?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں اور کہا کہ کسی بھی سطح پر اس قسم کے معاملات زیر غور نہیں آئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس رائے کا اظہار کیا کہ 7 روز کے اندر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا لازمی آئینی تقاضہ ہے اس سے ہرگز انحراف نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی خط کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ یہ فارن آفس کا معاملہ ہے اور میں نے وزیراعظم سے تحریک عدم اعتماد اور آرٹیکل 63 اے کے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر بات چیت کی۔خالد جاوید خان نے کہا کہ سیاسی معاملات میں آئینی امور کو غلط انداز سے پیش نہیں کیا جانا چاہئیے جہاں تک آرٹیکل 6 کے نفاذ کا تعلق یہ انتہائی اقدام ہے اور اس معاملے میں کسی سطح پر غور نہیں ہوا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جہاں تک تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہے تو ووٹ دینا نہ دینا سیاسی معاملات ہیں جس پر فیصلے بدلتے رہتے ہیں۔
قبل ازیں خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈیڈی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر جرمانے کے خلاف سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ آپ کسی سرکاری اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ کوئی بھی وزیر سرکاری گاڑی استعمال نا کرے۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم نے تحریری ہدایات دی تھیں کہ وہ اپنی جیب سے اخراجات کریں گے، ایسا سنا نہ کبھی ایسا ہوا کہ الیکشن کمیشن کہے کہ وزیراعظم کو سوات جانے سے روک دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
رضائی: اگر دشمن تسلیم نہ ہوا تو ہم سخت جواب دیں گے
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا: اگر
مئی
اسرائیلی کابینہ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی جاسوسی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ٹیلی گراف کے مطابق، ایک مطلع ذرائع کے حوالے سے خبر
مئی
ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کی شرط دہرائی
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے بات چیت کے
ستمبر
بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب
?️ 8 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے
فروری
غیر ملکی کارکن سعودی عرب سے فرار
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں: نئی خلیج کے مطابق سعودی نجی اور سرکاری شعبوں میں
ستمبر
پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کی ہتھیاروں کی امداد روکنے کے حکم پر وائٹ ہاؤس حیران
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے تقریباً ایک ہفتے بعد،
مئی
ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو 19ویں صدی کی
نومبر
واشنگٹن اور برسلز کی بالادستی کا دور ختم
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ڈوما کے سربراہ ویچسلاو ویلوڈن نے پیر کو ایک
اکتوبر