?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے۔
عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب دہ ہیں، اگر آپ باز نہ آئے تو یہ لوگ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو کرش کر دیں گے ، جو عہدے دار تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہو جائے ورنہ میں باہر آ کر خود پارٹی سے نکال دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خان سے ملاقات کرنے سے کوئی کرنل نہیں روک رہا بلکہ مریم نواز کے شوق پورے کرنے کیلئے اوپر سے سہولت کاری کی جاتی ہے، مریم نواز جو چاہتی ہیں اس کو پورا کیا جاتا ہے،پنجاب اسمبلی کے چھبیس ارکان معطل ہوئے کیوں کہ مریم نواز اپ سیٹ ہو گئی تھیں، ان کو خوش رکھنے کے لئیے عمران خان سے ملاقات پر پابندی بھی لگائی جاتی ہے، جیل حکام ان کو جوابدہ ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد صورتحال سامنے ہے، عدالتیں ضمانت کے کیس چھٹیوں میں بھی سن سکتی ہیں، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کب عمران خان کی ضمانت کا کیس لگاتی ہیں دیکھنا ہو گا، عمران خان کا پیغام مل چکا ہے اور انہوں نے پلان بھی بنا لیا ہے لیکن آپ میڈیا کو ابھی نہیں بتانا چاہ رہی، عمران خان کا پیغام ہم نے پارٹی کو دے دیا ہے، اب تحریک کا پلان تو پارٹی نے دینا ہے لیکن ہم بہنوں نے عمران خان کو بتا دیا ہے کہ اگر ہم بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا تو ہمارے بچے موجود ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، میرا بیٹا شیر شاہ وطن واپس آ گیا ہے وہ کسی ڈیل کے ذریعے نہیں آیا۔


مشہور خبریں۔
پیرس ایئرپورٹ کے ملازمین نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کا سامان لے جانے سے کیا انکار
?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں: پیرس ایئرپورٹ کے کارگو ورکرز نے اسرائیلی ایئرلائن العال کے
اکتوبر
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 600 ارب ڈالر کے تاریخی معاہدات
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ خلیج کے موقع پر،
مئی
آئینی ترمیم کی بنیاد کوئی ڈیل نہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، گورنر پنجاب
?️ 22 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے
اکتوبر
امریکی وزیر داخلہ کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ؛ وجہ ؟
?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی وزیر داخلہ مارکوین مولین اور ۱۳ دیگر افراد کو
ستمبر
افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا
اکتوبر
یمن اور صیہونی حکومت کے درمیان فیصلہ کن جنگ کا آغاز
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرست حکومت کے جنگجوؤں نے اپنے شدید
دسمبر
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
دسمبر
یوکرین جنگ بندی کے بارے میں مغربی ممالک کی پس پردہ مشاورت
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:سی این این کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکہ
جون