عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے کے تحت کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے لگائی جا سکتی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو وفاقی دارالحکومت پر مسلح چڑھائی اور وفاق و صوبوں سے عدم وفاداری کی گئی۔

دفعہ 124 کے تحت کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔عمران خان کے ساتھی ملزمان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان پر غداری کا مقدمہ کرنے یا نہ کرنے پر وزارت داخلہ میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات پر کمیٹی بنائی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ نے وفاقی کابینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا25مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی۔خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کواستعمال کیاگیاان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے خیبرپختونخوا ہاوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں مولانا اسعد محمود کی جانب سے کاقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھےہوئےتھے۔

مشہور خبریں۔

روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو

یمن کی فضائی محاصرے کی صلاحیت؛ صہیونیستوں پر نئی جنگ کا آغاز

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریاست کے خلاف یمن کے فضائی محاصرے کے اعلان

عدت کے بغیر دوسرے نکاح پر لاہور ہایئکورٹ کا عجیب و غریب فیصلہ

?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ ایک شہری کی دائر

لبنان کی سرحد پر صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ کے پے در پے حملے

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر صیہونی فوج کے خلاف

MI6 کی پہلی خاتون ممکنہ سربراہ باربارا ووڈوارڈ کون ہیں؟

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:باربارا ووڈوارڈ ، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر، ممکنہ

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات

?️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف

صہیونی قصبہ استقامتی میزائلوں کے خوف سے فوجی قلعے میں تبدیل

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے آج جمعرات کو غزہ کے قریب

اسرائیل پر سائبر حملہ، وزارتِ صحت کا 8 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ہیک ہونے کا اعتراف

?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل پر سائبر حملہ؛ وزارتِ صحت کا 8 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ہیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے