آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے ، آزاد حیثیت میںکامیابی کی صورت میں مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ انتخابات میں ہم سے 85 سیٹیں چھینی گئیں۔ہمارے پاس اس دھاندلی کے تمام ثبوت موجود ہیں  ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک بھر میں الیکشن میں دھاندلی او ر نتائج کی تبدیلی کیخلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ عوام ووٹ کی حرمت کیلئے پرامن صدائے احتجاج بلند کریں۔بانی پی ٹی آئی نے آج عوام سے انتخابی نتائج کے حوالے سے احتجاج کی اپیل کی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں۔ہم اس بات کا اعلان آج ہی کردیں گے کہ ہم نے کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے۔

ملک میں جس کے پاس اکثریت ہوگی وہی حکومت بنائیں گے۔ہم سیاسی لوگ ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور نتائج کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف نے ملک بھر میںاحتجاج اور دھرنوں کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کیلئے کہا ہے۔احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ سے مستفعی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو 17 فروری کے احتجاج کیلئے درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے نیشنل پریس کلب کے سامنے اجازت مانگی تھی۔

مشہور خبریں۔

مزاحمت دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی : لبنان کے سابق وزیر خارجہ

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان امریکی اور صیہونی کوششوں کے باوجود کہ مقاومت کو خلع

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، افغانستان سمیت مختلف امور پر گفتگو

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے، جس

سلامتی کونسل کا تل ابیب کے نئے جرائم کے بارے میں اجلاس 

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: سیاسی ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل غزہ کے الدرج محلے

امریکہ اور اسرائیل تل اویو کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، علاقائی اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کار، نے ایک

تہران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ علاقائی اجلاس کی میزبانی کرے گا: پاکستانی میڈیا

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: اسلام آباد پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران

حزب اللہ کی جنگ کے بارے میں صہیونی ماہرین کی رپورٹ

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اتوار کو نارتھ الما سیکیورٹی ریسرچ سینٹر کی

بھارت کیساتھ غیرجانبدار مقام پر کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی، وزیراعظم

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور

امریکہ کا یونسکو سے انخلا،غزہ کے قحط میں سچ کی آواز دبانے کی ایک اور کوشش

?️ 26 جولائی 2025امریکہ کا یونسکو سے انخلا،غزہ کے قحط میں سچ کی آواز دبانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے