?️
لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے تمام ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری سمیت دیگر کو ضمنی انتخابات کی حکمت عملی کی ہدایت کر دی، صوبائی وزراء نے ترین گروپ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جب کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے ترین گروپ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
صوبائی وزراء نے ڈی سیٹ ہونے والے ترین گروپ کے اراکین کو حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کرے گی۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی ترین گروپ کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار نہیں کھڑا کریں گے۔
ترین گروپ نے ن لیگ کی ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر مشاورت شروع کر دی۔ترین گروپ کا علیحدہ تشخص برقرار رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔حمتمی فیصلہ گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کریں گے۔ جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے سابقہ ٹکٹ ہولڈرز بھی میدان نہ چھوڑنے پر بضد ہیں اور ان کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ذریعے قیادت سے رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے ڈی سیٹ ہونے والوں کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے ۔پی پی 158 سے عبدالعلیم خان کی جگہ ان کے دست راست شعیب صدیقی کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے شکست کھانے والے (ن) لیگ کے رانا احسن شرافت دوبارہ ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے انہوںنے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما کے ذریعے قیادت سے رابطے کی بھی کوشش کی ہے۔
عام انتخابات میں پی پی 167 سے نذیر چوہان (ن)لیگ کے میاں سلیم کو شکست دے کر منتخب ہوئے تھے تاہم سابقہ ٹکٹ ہولڈر بھی دوبارہ ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔خواجہ سعد رفیق کی جانب سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر پی پی 168 کی نشست چھوڑنے پر تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر نے ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ کے رانا خالد قادری کو شکست دی تھی تاہم رانا خالد قادری بھی ٹکٹ کے لیے قیادت سے رابطے کیلئے کوشاںہیں۔پی پی 170 میں تحریک انصاف کے چودھری امین نے مسلم لیگ (ن) کے میاں عمران جاوید کو شکست دی تھی اور میاں عمران جاوید بھی غیر اعلانیہ طو رپر میدان چھوڑنے پر تیار نہیں اور انہوں نے اپنے طو رپر لابنگ شروع کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ کی قیادت کرے گی ۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا 100 سال بعد نسلی جرم کا اعتراف
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارتِ انصاف نے 1921 کے تولسا قتل عام کو نسل
جنوری
افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اہم قدم اٹھالیا
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل
جولائی
کیا حماس نے جنگ بندی کو ہری جھنڈی دے دی ہے؟
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماس جلد ہی
جولائی
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ
جنوری
مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کے دور حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ
?️ 1 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں
فروری
بنگلہ دیش میں اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ، ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے
?️ 29 جون 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے
جون
طوفان الاقصیٰ کا اسرائیلی معیشت کو بڑا جھٹکا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیل
دسمبر
میرے شوہر انتخاباتی دوڑ میں رہیں گے: جل بائیڈن
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اہلیہ نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن
جولائی