?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔ مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ انتشار،فساد اور افراتفری پھیلانے کی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ کی کرپشن،قومی سلامتی سے کھلواڑ اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعاعت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ہمیں پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں۔گرفتار کرنا ہے کر لیں، میرے خلاف کیس کی گفتگو بھی سامنے آگئی۔
آہستہ آہستہ انہیں منہ چھپانے کی ضرورت پڑے گی، یہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں۔
کے پی میں نیب بند کر دیا گیا، کے پی میں نیب کی کوئی حیثیت نہیں تھی، پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں،سیلاب متاثرین کے لیے اس نے ایک لفظ نہیں کہا، تیس چالیس جلسے ضرور کیے،انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔ کل دو آڈیو لیکس سامنے آئی وہ گفتگو سب نے سنی ہے۔
عمران خان بتائیں اس کا کون سا بیانیہ پورا ہوا۔ اب اس نے بیانیہ تبدیل کرکے الیکشن میں ووٹرز خریدنے کا بنایا۔بیرونی سازشوں والی آڈیو بھی آ گئی ہے۔ایک شخص نعرہ بناتا ہے جیب سے کاغذ نکال کر لہراتا ہے۔جب اس سے خط کا پوچھا گیا تو کہتا گم ہو گیا۔کہتا تھا وہ بیچنا شرک ہے اور خود کہتا ہے کہ پانچ بندے میں نے خرید لیے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت سے کوئی خوف نہیں گرفتار کر لیں۔ہم ان کی طرح عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے دھکے نہیں کھائیں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے۔


مشہور خبریں۔
عام لوگ امریکہ کو بہتر چلا سکتے ہیں یا کانگریس ارکان؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ سروے ظاہر کرتے ہیں کہ زیادہ تر جواب دہندگان
مئی
چینی کی بڑھتی قیمت پر وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت
نومبر
جنین میں فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جنین کے مغرب میں مزاحمت کاروں کے نئے
مارچ
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر
60 لاکھ یمنی بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرے کے بارے میں یونیسیف کا انتباہ!
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ظالمانہ محاصرے کے 9 سال بعد اقوام متحدہ نے
مئی
ٹرمپ کی جانب سے پابندی کا شکار برطانوی شہری نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر دیا
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: این جی او سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ کے برطانوی
دسمبر
اسرائیلی فوج کو آپریشن "الاقصی طوفان” کی تکرار پر تشویش ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان کے مشترکہ اور حیران کن آپریشن کی
اگست
ایران کے معاہدے سے نیتن یاہو کسی بھی مقصد کو پورا کرنے میں ناکام
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپید نے اعلان کیا
جون