عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام ہتھکنڈے پوری قوم جانتی ہے کہ یہ کیا گیم ہو رہی ہے۔سب کو پتہ ہے کہ آڈیو لیکس کون کر رہا ہے۔کپتان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا کمی نہیں۔

راناعظیم نے مزید کہا کہ اگر کپتان  نے کوئی پانچ بندے خریدے تھے تو سامنے لے کر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی ہے۔

بنی گالہ کے اردگرد 11 مکان کرائے پر لے لیے ہیں جن میں اداروں کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ چوکیاں بھی بن رہی ہیں۔کپتان بھی اپنی پلاننگ کر چکے ہیں اتوار کو بتائیں گے کہ نئی حکمت عملی کیا ہے۔گذشتہ رات دعوی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نےکپتان کو گرفتار کرنے یا گھر میں نظر بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ خاصے متحرک ہیں، رانا ثناء اللہ کی وزارت داخلہ نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کپتان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے نیا مقدمہ یا موجودہ ایف آئی آر کو استعمال کرے گی۔ جبکہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پرسیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی حراست میں لینے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی کیلئے گرفتار بھی کیا جائے گا۔آج خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہوچکے ہیں۔پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے رہی سہی کسر پوری کردی۔عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،لانگ مارچ کوروکنے کے لیے وزارت داخلہ نے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے۔

مشہور خبریں۔

عطوان: عربوں نے بزدلی کی انتہا کر دی/ گولن کے گاڈ فادر کہاں ہیں؟

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مشہور فلسطینی مصنف نے صیہونی حکومت کے عرب حکمرانوں

چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔ عظمی بخاری

?️ 9 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار

ہم فلسطینی قیدیوں کی حوالگی میں تاخیر کریں گے: اسرائیل

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نیتن یاہو

 کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا

جنگ کے باعث ماہرین کی ہجرت اور فوجی بحران میں اضافہ؛ صیہونی جنرل کی وارننگ

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی جنرل یسرائیل زیو نے خبردار کیا ہے کہ طویل جنگ

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز، دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

?️ 22 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز

حریت رہنماؤں اور تنظیموں کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ

?️ 3 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے