عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے دوریاں تقریبا ختم ہو گئیں.

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پہلے تو اسٹیبلشمنٹ سے بہت دوریاں تھی مگر اب معاملات بہت بہتر ہیں اور دوریاں تقریبا ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس کا سارا تماشہ حکومت کے اندر سے ہو رہا ہے، ان کا اصل نشانہ عمران خان ہے۔

کوئی ہیکر ملوث نہیں۔خیال رہے کہ چن دن قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال اور سیلاب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا، لوگوں کو مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

محمد اعجاز الحق نے کہا کہ صدر مملکت میں محاذ آرائی کے خاتمے،سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اس سے قبل صدر مملکت یہ بھی کہہ چکے ہیں عمران خان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہے،صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے انٹرویو میں مثبت باتیں کی گئیں، ان کی پیشکش پر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہئیے۔

انہوں نے دنیا نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ بات چیت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں، سیاسی استحکام کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کچھ ادھر کچھ ادھر کر لیا جائے۔ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ایک دو مہینے ادھر ادھر کر لینے چاہیے۔ایسا ماحول بنانا چاہے کہ سیاستدانوں کو بیٹھ کر بات کرنے کے لیے راضی کرنا چاہے۔یہ ہٹ دھرمی نہیں ہونی چاہے کہ بات نہیں ہو گی، اس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

اس نہج پر نہ پہنچیں کہ تاریخ پھر ہمیں ذمہ دار ٹھہرائے۔صدر مملکت نے کہاکہ سیاست کا بحران ہے جس کو حل کرنا آسان ہے،بہت سارے لوگ وقتی مفاد کی وجہ سے اس بحران سے نکلنے کو تیار نہیں۔عارف علوی نے کہا کہ آئین کے اعتبارسے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کر سکتا ہوں، سب ملکر کسی چیز پر اتفاق کریں گے، مجھے ڈر ہے کہیں معاشی بحران اس نہج پر نہ چلا جائے، عوام سڑکوں پر آ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن میں اب چند ماہ کا فرق رہ گیا ہے، آپس میں گفتگو کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملے کو نمٹانا چاہیے، الیکشن کے بعد جو بھی پارٹی جیتے اسے مینڈیٹ لیکر آنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں دہشتگرد 12 شہروں پر حملوں کیلئے آئے تھے۔ عطا تارڑ کا انکشاف

?️ 1 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سازش

ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ

?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم

برطانیہ پر شام میں خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث ہونے کا الزام

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک برطانوی انسانی حقوق گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظورکرلی

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفر کیس میں

نیتن یاہو کی گستاخی کے خلاف شامی شہریوں کے بہادرانہ اقدام

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی

’مزید برداشت نہیں کیا جائے گا‘ وزیراعظم، سابق صدر نے فوجی افسران پر الزامات کو ناقابل قبول قرار دے دیا

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی

وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے