?️
سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے صہیونی آبادکاروں اور نیتن یاہو حکومت کے درمیان اعتماد کے بحران میں مزید شدت آنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 36 فیصد صیہونی سیاسی اداروں پر اعتماد رکھتے ہیں۔
تازہ ترین سماجی سروے کے مطابق صہیونی حکومت اور کنیسٹ پر عوامی اعتماد تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ صرف 36 فیصد صیہونی کابینہ جبکہ تینتیس فیصد کنیسٹ پر اعتماد کرتے ہیں، جبکہ مذہبی اور نسلی بنیادوں پر اعتماد میں واضح تقسیم بھی سامنے آئی ہے۔
قطری ویب سائٹ عربی 21 کے مطابق غزہ سے لے کر ایران تک خطے میں صہیونی حکومت کی مسلسل جنگوں کے بعد صہیونی آبادکاروں اور اس حکومت کی کابینہ سمیت فوجی اور غیر فوجی سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کا بحران نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ اسی تناظر میں صہیونی حکومت کے مرکزی ادارۂ شماریات کی جانب سے دو ہزار پچیس کے لیے کیے گئے ایک نئے سماجی سروے کے نتائج نے سیاسی اداروں پر عوامی اعتماد میں نمایاں کمی کو ظاہر کیا ہے۔
سروے کے مطابق صہیونی آبادکاروں کا اس حکومت کی کابینہ اور کنیسٹ پر اعتماد بالترتیب صرف 36 اور 33فیصد رہ گیا، جو اب تک کی کم ترین سطح ہے۔
عبرانی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق اس سروے میں شریک تقریباً نصف افراد نے کہا کہ انہیں پولیس پر اعتماد ہے، جبکہ چالیس فیصد شرکاء نے پولیس کے ادارے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
عدالتی نظام کے حوالے سے بھی نتائج سے معلوم ہوا کہ صرف 48 فیصد شرکاء کو عدالتی ادارے پر اعتماد ہے۔
سیاسی شعبے میں سروے کے مطابق صرف 36 فیصد شرکاء نے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ انتالیس فیصد نے کہا کہ انہیں حکومت پر بالکل بھی اعتماد نہیں۔
اس دوران کنیسٹ کو سب سے کم عوامی اعتماد حاصل ہوا، جہاں صرف 33 فیصد شرکاء نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ ساٹھ فیصد نے کہا کہ انہیں کنیسٹ پر قطعی کوئی اعتماد نہیں۔
سروے کے نتائج نے مذہبی اور شناختی وابستگی کی بنیاد پر اعتماد کے فرق کو بھی نمایاں کیا۔ اس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہودیوں اور عربوں کے ساتھ ساتھ حریدی اور سیکولر گروہوں کی آراء میں واضح اختلاف موجود ہے، جو صہیونی حکومت کے سرکاری اداروں کے بارے میں مختلف طبقات کے متضاد نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے ہٹلر کی پالیسی اپنائی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق مشیر نے معنی خیز بیانات میں کہا کہ
مئی
اسرائیل اپنے اتحادیوں پر سکیورٹی بوجھ بن گیا ہے: عطوان
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی
مارچ
اسرائیل کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کی قیمت حیران کن
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
برطانیہ اور روس کے درمیان کشیدگی؛ برطانوی ناظم الامور طلب
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے
ستمبر
یوکرین شام سے دہشتگرد لا رہا ہے لڑنے کے لیے:روس
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف
مارچ
نیتن یاہو کے فلادلفیا کوریڈور کے دعووں پر عرب ممالک کا شدید ردعمل
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: عرب ممالک نے نیتن یاہو کے فلادلفیا کوریڈور سے متعلق
ستمبر
ہالینڈ میں شدید گرمی کی لہر سے 900 سے زائد افراد جاں بحق
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:ہالینڈ نے اعلان کیا ہے کہ جولائی کے ابتدائی دو ہفتوں
جولائی
ایران سے تیل کی خریداری کم کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:روئٹرز نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکہ نے ایران سے
ستمبر