پاکستان مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

?️

لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے تمام ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری سمیت دیگر کو ضمنی انتخابات کی حکمت عملی کی ہدایت کر دی، صوبائی وزراء نے ترین گروپ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جب کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے ترین گروپ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

صوبائی وزراء نے ڈی سیٹ ہونے والے ترین گروپ کے اراکین کو حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کرے گی۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی ترین گروپ کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار نہیں کھڑا کریں گے۔

ترین گروپ نے ن لیگ کی ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر مشاورت شروع کر دی۔ترین گروپ کا علیحدہ تشخص برقرار رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔حمتمی فیصلہ گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کریں گے۔ جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے سابقہ ٹکٹ ہولڈرز بھی میدان نہ چھوڑنے پر بضد ہیں اور ان کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ذریعے قیادت سے رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے ڈی سیٹ ہونے والوں کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے ۔پی پی 158 سے عبدالعلیم خان کی جگہ ان کے دست راست شعیب صدیقی کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے شکست کھانے والے (ن) لیگ کے رانا احسن شرافت دوبارہ ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے انہوںنے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما کے ذریعے قیادت سے رابطے کی بھی کوشش کی ہے۔

عام انتخابات میں پی پی 167 سے نذیر چوہان (ن)لیگ کے میاں سلیم کو شکست دے کر منتخب ہوئے تھے تاہم سابقہ ٹکٹ ہولڈر بھی دوبارہ ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔خواجہ سعد رفیق کی جانب سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر پی پی 168 کی نشست چھوڑنے پر تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر نے ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ کے رانا خالد قادری کو شکست دی تھی تاہم رانا خالد قادری بھی ٹکٹ کے لیے قیادت سے رابطے کیلئے کوشاںہیں۔پی پی 170 میں تحریک انصاف کے چودھری امین نے مسلم لیگ (ن) کے میاں عمران جاوید کو شکست دی تھی اور میاں عمران جاوید بھی غیر اعلانیہ طو رپر میدان چھوڑنے پر تیار نہیں اور انہوں نے اپنے طو رپر لابنگ شروع کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ کی قیادت کرے گی ۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا مغرب کو انتباہ: دہشت گردی کے خلاف خاموشی کے سنگین نتائج ہوں گے

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزیر خارجہ نے خطے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں

دنیا کو پاکستان کے بارے میں اپنی رائے بدلنے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ

آئی جی پنجاب کا سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

?️ 29 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر

شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز

امریکی وزیرِ خزانہ: ایران کے ساتھ معاہدہ آئندہ ہفتے کے آغاز تک حتمی ہونے کا امکان

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہونے

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

ایپسٹین کے فنڈز اسرائیلی فوج اور صہیونی قبضہ منصوبوں کے لیے استعمال ہوئے

?️ 7 فروری 2026ایپسٹین کے فنڈز اسرائیلی فوج اور صہیونی قبضہ منصوبوں کے لیے استعمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے