?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اس فیصلے کو یک طرفہ اور غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
ایوان کی ہنگامہ خیز کارروائی کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے تلاوت قرآن پاک کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جس پر ڈپٹی اسپیکر کے دستخط بھی موجود تھے۔
اپوزیشن بنچوں نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر احتجاج کیا جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی پیدا ہوئی، اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے بازی کی۔
صوبائی اجلاس پیر کو (کل) ہونا تھا لیکن توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قائم مقام صوبائی گورنر مشتاق احمد غنی نے اجلاس گزشتہ روز (ہفتہ کو) بلالیا۔
وزیر اعلیٰ تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ’یہ ایوان الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو یک طرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتا ہے جس کے ذریعے زندگی بھر کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے ایک مقبول سیاستدان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جعلی مقدمات میں ان کی نااہلی انصاف کے قتل کے مترادف ہے‘۔
اس میں مزید کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ اسے جمہوریت پر حملہ بھی سمجھتی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ’کٹھ پتلی الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر یہ فیصلہ دیا، یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کی راہ میں ایک چھوٹی سی رکاوٹ ثابت ہو گا اور عالمی سطح پر ملک کا مذاق اڑنے کا سبب بنے گا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ’عدلیہ کو اس غیرمنصفانہ عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور عوام میں اضطراب کو ختم کرنے کے لیے فیصلے کو فوری طور پر کالعدم قرار دینا چاہیے‘۔ صوبائی اسمبلی کی جانب سے مذکورہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف دوسری قرارداد ہے، رواں سال اگست میں صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ردعمل میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایٹمی خطرہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے: گوٹیرس
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2۲
اگست
ٹرمپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں 5 ملین ڈالر جرمانہ عائد
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیویارک کی عدالت نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو
مئی
مسجد الاقصی اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی نئی سازش
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یورپی یونین کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے تہران میں ایک حملے میں حماس کے رہنما
اگست
مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس
اگست
یوکرین جنگ کا 2 ماہ میں خاتمہ ممکن ہے: پیوٹن
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس یقین کا اظہار
جنوری
پاکستان کی جانب سے بھارت کے حالیہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے دعووں کی سختی سے تردید
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت
اگست
دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار
?️ 27 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم
اگست