?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اس فیصلے کو یک طرفہ اور غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
ایوان کی ہنگامہ خیز کارروائی کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے تلاوت قرآن پاک کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش کو قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی جس پر ڈپٹی اسپیکر کے دستخط بھی موجود تھے۔
اپوزیشن بنچوں نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر احتجاج کیا جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی پیدا ہوئی، اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور نعرے بازی کی۔
صوبائی اجلاس پیر کو (کل) ہونا تھا لیکن توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قائم مقام صوبائی گورنر مشتاق احمد غنی نے اجلاس گزشتہ روز (ہفتہ کو) بلالیا۔
وزیر اعلیٰ تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ’یہ ایوان الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو یک طرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتا ہے جس کے ذریعے زندگی بھر کرپشن کے خلاف جدوجہد کرنے والے ایک مقبول سیاستدان کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جعلی مقدمات میں ان کی نااہلی انصاف کے قتل کے مترادف ہے‘۔
اس میں مزید کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ اسے جمہوریت پر حملہ بھی سمجھتی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ’کٹھ پتلی الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے کہنے پر یہ فیصلہ دیا، یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کی راہ میں ایک چھوٹی سی رکاوٹ ثابت ہو گا اور عالمی سطح پر ملک کا مذاق اڑنے کا سبب بنے گا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ’عدلیہ کو اس غیرمنصفانہ عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور عوام میں اضطراب کو ختم کرنے کے لیے فیصلے کو فوری طور پر کالعدم قرار دینا چاہیے‘۔ صوبائی اسمبلی کی جانب سے مذکورہ قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف دوسری قرارداد ہے، رواں سال اگست میں صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ردعمل میں اکثریتی ووٹ کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات کی تفصیلات
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بدلے غزہ کی
دسمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی
جنوری
صہیونیوں کے لیے حزب اللہ کے انتباہی بیان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور عرب دنیا کے
اکتوبر
سینیٹ اجلاس: پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی پیپلزپارٹی آمنے سامنے
?️ 21 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت
جنوری
پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر تشویش کا اظہار کیا
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد
اگست
شام کے خلاف سب سازشیں ناکام ہو چکی ہیں: شامی وزیر خارجہ
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ شامی فوج کی
نومبر
’بہت نقصان ہو چکا‘ فواد چوہدری کا قومی حکومت تشکیل دینے کا مشورہ
?️ 19 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے
مارچ
لندن میں صہیونی بستیوں کی زمینوں کی فروخت پر تنازع، برطانوی ارکانِ پارلیمان کا حکومتی مداخلت کا مطالبہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: برطانیہ کے 90 سے زائد ارکانِ پارلیمان نے حکومت سے
جون