?️
پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے سیاسی حریفوں کی طرح ڈیل کے لیے کبھی بھی غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں قید سے بچنے اور ملک چھوڑنے کے لیے ’معاہدے‘ کیے تھے۔
رہنما پی ٹی آئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ دونوں رہنما توجہ حاصل کرنے اور میڈیا کوریج کے لیے عمران خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کو ’اسرائیل کا اثاثہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں عمران خان کی حمایت کی آڑ میں پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی سازشوں اور مداخلتوں کی مسلسل مخالفت کی ہے۔
انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کو ’طالبان خان‘ کہتے تھے اور پھر انہیں ’اسرائیلی اثاثہ‘ قرار دینے لگے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کو ’فوج کا منصوبہ‘ کہتی تھی اور اب عمران خان کو اسرائیلی اثاثہ قرار دے کر کیا آپ پاکستانی فوج پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے کہنے پر پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے؟
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع کے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف کی جانب سے بار بار ایسے بیانات دیے گئے جن سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ’ناراض سیاسی بچہ‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاسی طور پر ناپختہ نوجوان بیٹے کو مسلم لیگ (ن) پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے گروہ نے ملک کی خدمت کے لیے ’اتحاد‘ نہیں کیا بلکہ ان کا مقصد عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے باہر دھکیلنا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ترک صدر اور اس
اکتوبر
دنیا اسرائیل کے جرائم کا تماشا دیکھ رہی ہے، لبنان کی مدد سب کی ذمہ داری ہے
?️ 20 نومبر 2025 دنیا اسرائیل کے جرائم کا تماشا دیکھ رہی ہے، لبنان کی
نومبر
آل خلیفہ حکومت کا بحرینی قیدی بچوں کے خلاف نیا جرم
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:جمعیت العمل الاسلامی بحرین نے اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ
نومبر
تہران اور ریاض کے درمیان آئندہ ملاقات سفارتی سطح پر ہو گی: روس الیوم
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعہ نے جمعرات کی شام اعلان
جولائی
غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ
اکتوبر
غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں کا مارچ
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور منحوس تکون کے خلاف لاکھوں یمنیوں
مارچ
میانمار کی سربراہ کو نئے الزامات کا سامنا
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کی معزول فوجی بغاوت کے ایک ماہ بعد اس ملک
مارچ
اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد، نماز جمعہ پڑھنے میں کامیاب رہے
?️ 12 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے سخت پابندیوں کے
جون