?️
پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے سیاسی حریفوں کی طرح ڈیل کے لیے کبھی بھی غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں قید سے بچنے اور ملک چھوڑنے کے لیے ’معاہدے‘ کیے تھے۔
رہنما پی ٹی آئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ دونوں رہنما توجہ حاصل کرنے اور میڈیا کوریج کے لیے عمران خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کو ’اسرائیل کا اثاثہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں عمران خان کی حمایت کی آڑ میں پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی سازشوں اور مداخلتوں کی مسلسل مخالفت کی ہے۔
انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کو ’طالبان خان‘ کہتے تھے اور پھر انہیں ’اسرائیلی اثاثہ‘ قرار دینے لگے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کو ’فوج کا منصوبہ‘ کہتی تھی اور اب عمران خان کو اسرائیلی اثاثہ قرار دے کر کیا آپ پاکستانی فوج پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے کہنے پر پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے؟
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع کے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف کی جانب سے بار بار ایسے بیانات دیے گئے جن سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ’ناراض سیاسی بچہ‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاسی طور پر ناپختہ نوجوان بیٹے کو مسلم لیگ (ن) پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے گروہ نے ملک کی خدمت کے لیے ’اتحاد‘ نہیں کیا بلکہ ان کا مقصد عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے باہر دھکیلنا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا
مئی
پاک بھارت کشیدگی: صدر مملکت نے کل شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی
مئی
سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی
ستمبر
امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی
نومبر
دہشت گردانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے: کیوبا
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانل نے ایک سرکاری بیان
فروری
کیا اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہے؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف میڈیا کے مطابق کہ اسرائیل نے ثالثوں
جنوری
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم جاری، اونچی آواز میں اذان دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی
?️ 21 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند تنظیم بی جے پی
مارچ
باخبر امریکی ذرائع نے انکشاف کیا: ٹرمپ نیتن یاہو کے اقدامات سے صبر کا دامن کھو بیٹھے ہیں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: خطے میں اہم پیش رفت کے حوالے سے امریکی صدر
مئی