اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل

اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل

?️

اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل
یورپی تحقیقاتی میڈیا گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی اور رشوت ستانی کا جال بے نقاب ہوا ہے، جو روس۔وکرین جنگ کے دوران ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
یہ رپورٹ یورپی میڈیا اداروں لو سوار (Le Soir)، کناک (Knack)،لا لتر(La Lettre) اور پلیٹ فارم فالو دی مانی (Follow the Money) کی مشترکہ تحقیق کے نتیجے میں جاری کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، ناتو کی سپورٹ اینڈ پروکیورمنٹ ایجنسی (NSPA)، جو لکسمبرگ میں قائم ہے اور رکن ممالک کے لیے فوجی سازوسامان کی خریداری و لاجسٹک امور کی ذمہ دار ہے، اس بدعنوانی کے اسکینڈل کے مرکز میں ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ناتو کے بعض اہلکاروں اور دفاعی ٹھیکے داروں نے 2021 سے 2025 کے درمیان طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ایندھن اور گولہ بارود کے ٹھیکوں میں خفیہ معلومات کے تبادلے اور رشوت کے ذریعے غیر قانونی فائدے حاصل کیے۔
یورپی ذرائع کے مطابق، 12 اور 13 مئی 2025 کو ناتو کے چھ رکن ممالک میں گرفتاریوں کی کارروائیاں ہوئیں، جن میں اسپین، اٹلی، ہالینڈ، بلجیم اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔
ملزمان میں دو یونانی تاجر، بلجیم اور ہالینڈ کی وزارتِ دفاع کے دو اہلکار، ایک ترک اسلحہ ساز کمپنی کا سربراہ، اور ایک سابق امریکی فوجی ماہر شامل ہیں۔
بلجیم میں ناتو کے ایک سابق اہلکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے ناتو کے حساس معاہدوں سے متعلق معلومات دفاعی کمپنیوں کو فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس اہلکار نے بعد میں اپنی ایک نجی مشاورتی کمپنی قائم کی، جو انہی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ کام کرتی تھی۔
یورپی عدالتوں نے اس اسکینڈل میں ملوث مزید افراد کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بلجیم کے تین افراد کو اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو الیکٹرانک نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا ضمانت پر رہا ہے۔
دوسری جانب، امریکہ میں فروری اور اپریل 2025 کے دوران دو یونانی تاجروں کو بھی گرفتار کیا گیا، لیکن جولائی میں امریکی محکمۂ انصاف نے اچانک تمام الزامات اور گرفتاری کے احکامات واپس لے لیے، جس پر کئی یورپی ممالک نے سوالات اٹھائے ہیں۔
ناتو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا دھوکہ دہی کو برداشت نہیں کرے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق، یہ اسکینڈل ناتو کے اندر شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روس۔یوکرین جنگ کے باعث عالمی اسلحہ مارکیٹ تاریخی طور پر تیز ترین فروخت کے دور سے گزر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے

بیروت ایئرپورٹ پر خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش

?️ 3 فروری 2026بیروت ایئرپورٹ پر خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کی ناکام سازش  ایک

25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں

شہبازشریف نے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان

امریکی F-22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں تعینات

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: امریکی F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن ہفتے سے ابوظہبی کے

بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل

?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام

اسپیکر ایاز صادق کی حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کو کل اپنے دفتر میں مذاکرات کی دعوت

?️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے