کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان

وزیر

?️

کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان
صہیونی حکومت کے انتہاپسند وزیر خزانہ بزالل سموتریچ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ غربِ اردن (کرانہ باختری) کی ہزاروں ہیکٹر زمین پر قبضہ کر کے وہاں ایک ملین یہودی آبادکاروں کو بسا دیا جائے۔
لبنانی چینل المیادین کے مطابق، سموتریچ نے کہا کہ منصوبے کے تحت یہودی بستی معالیہ ادومیم کو مقبوضہ بیت المقدس سے جوڑا جائے گا، اس کی توسیع کی جائے گی اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے نئے مکانات تعمیر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرانہ باختری میں بنایا جانے والا ہر اسرائیلی گھر ہمارے منصوبے کی حکومتی منظوری کا ثبوت ہوگا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ اس منصوبے کی مکمل حمایت کر رہا ہے اور جو کچھ بھی کرانہ باختری میں کیا جا رہا ہے، وہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں ہے۔
دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما عبدالرحمن شدید نے کہا کہ صہیونی فوج اور آبادکاروں کے غربِ اردن کے شہروں اور مہاجر کیمپوں پر مسلسل حملے فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور حقوق سے دستبردار نہیں کر سکتے۔
ان کے مطابق، یہ جارحانہ اقدامات فاشسٹ قبضہ گیر پالیسی کا تسلسل ہیں، جس کا مقصد کرانہ باختری کو اسرائیل میں ضم کرنا اور فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری صہیونی جارحیت میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اسی دوران کرانہ باختری میں نابلس، طولکرم، جنین اور الخلیل سمیت مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوان صہیونی فوج کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، اور علاقے میں شدید کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں

مشہور خبریں۔

ایک محاذ ایک قوم

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل

رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ

ایران اسرائیل کشیدگی، 40 مزید افراد وطن پہنچ گئے

?️ 1 اپریل 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران

امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد

جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو پھانسی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے گذشتہ ایک دہائی

ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے تہران میں اپنے نامہ نگار کے حوالے

دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے