عمر ایوب خان کی ایمل ولی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنما عمر ایوب خان نے  اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف پارٹی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ طور پر جان لیوا دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست جمع کروا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان کی جانب سے یہ درخواست سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے، تاہم پولیس نے کہا کہ درخواست پر رائے کے لیے قانونی برانچ کو خط بھیج دیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق ایمل ولی خان نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس ملک کو اگر محفوظ بنانا ہے تو عمران خان کو ٹھکانے لگانا ہوگا‘۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ ایمل ولی خان نے یہ دعویٰ موجودہ حکومت کے اہم عہدے پر فائز لوگوں کی موجودگی میں کیا، ان کے پاس ایمل ولی خان کے بیان کی ویڈیو کلپ بھی موجود ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عامر کیانی اور صبغت اللہ ورک ایمل ولی خان کے اس بیان کے گواہ ہیں، اس سے قبل انٹیلی جنس ایجنسیوں اور اداروں نے عمران خان کو بھیجے گئے مختلف خطوط میں متنبہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سازش میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور ایمل ولی خان کو گرفتار کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کے پی آر او نے تصدیق کی کہ پولیس کو درخواست موصول ہوچکی ہے اور اسے سیکریٹریٹ تھانے کی روزانہ کی ڈائری میں درج کر لیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے اور ایسے بیانات پر مقدمات درج نہیں ہوتے، یہ بیان قابل سزا جرم نہیں ہے تاہم درخواست کے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر پولیس کی پراسیکیوشن برانچ سے قانونی رائے طلب کرنے کے لیے خط بھیج دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے

بلوچستان عوامی پارٹی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تقسیم

?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: آج روس کی وزارت خارجہ نے بھی غاصب صیہونیوں کی

مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی

?️ 31 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

آئی ایم ایف معاہدے کےمطابق سبسڈی صفر کرنی ہے۔

?️ 3 جولائی 2022فیصل آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے

صارفین کے لئے گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف

?️ 5 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے

آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے