ہم نے مشکل فیصلے لیے مزید بھی لیں گے:مفتاح اسماعیل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل فیصلے لیے مزید بھی لیں گے ، جس کے تحت پٹرول ابھی تھوڑا اور مہنگا ہوگا تاہم اگر آئی ایم ایف معاہدے پر چلتے تو پیٹرول کی قیمت 300 روپے ہوتی ، ہم کسی کو نظر انداز نہیں کریں گے ، تمام شعبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پری بجٹ بزنس کانفرنس میں شرکت پر خوشی ہے ، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، سب مل کر مسائل پر قابو پائیں گے ، جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان مہنگائی میں تیسرے نمبر پر تھا ، پاکستان میں ہر سال 18 سے 20 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں ، پچھلے 4 سال میں 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ، جب ہم حکومت میں آئے تو 5600 ارب روپے بجٹ خسارہ تھا ، رواں سال بجٹ خسارہ ساڑھے تین سال بجٹ خسار ے کے برابر تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کہا گیا پرائمری ڈیفسٹ 25 ارب کا کریں گے ، ایک ہزار 300 ارب کا پرائمری ڈیفیسٹ ہوا ، سب وزرائے اعظم نے مل کر 24 ہزار ارب قرض لیا ، عمران خان نے اپنے دور میں 20 ہزار ارب سے زائد قرض لیا ، آئندہ سال 21 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے ، اس کے باوجود ہماری حکومت رواں سال توانائی کے شعبے میں 1100 ارب کی سبسڈی دے گی ، پیٹرولیم کے شعبے میں 81 ار ب روپے کی سبسڈی دے گی اور آئندہ سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1200 ارب لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعظم کے لیے بہت مشکل تھا کہ کہ دو بار 30 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھائے ، عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدے کے برخلاف سبسڈی دے کر گئے ، جب ان کو پتہ چلا کہ حکومت جارہی ہے تب یہ سبسڈی دے کر گئے ، اگر ہم معاہدے پر چلتے تو پیٹرول کی قیمت 300 روپے ہوتی ، حماد اظہر نے روس کو پیٹرول کے لیے خط لکھا اس کا جواب تک نہیں آیا ، آئل لینے کا ان کا کوئی چانس نہیں تھا جب کہ جب ہماری حکومت تھی تب ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے ، اب چینی اور گندم درآمد کی جارہی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ

بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

امریکی فوجی کمانڈر نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 25 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) امریکی فوجی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے افغانستان سے

وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ کی گئی فلم ’ابیر گلال‘ پر پابندی پر خاموشی توڑ دی

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پہلی بار پاکستانی اداکار

یونان سے تل ابیب: آپ اپنے باقی اتحادیوں کو کھو رہے ہیں

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: یونانی وزیر اعظم نے اسرائیلی حکام کو حکومت کے باقی

بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

?️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت

سعودی عرب کی جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد پھانسی کی سزا کی پالیسی میں تیزی

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا

گوگل نے 12,000 ملازموں کو فارغ کیا

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:گوگل نے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اپنے دسیوں ہزار ملازموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے