صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

جنوبی لبنان

?️

سچ خبریں:صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے المنصوری، میس الجبل اور بنی حیان میں شدید دھماکے کیے جبکہ زوطر الشرقیہ، الزبقین اور القصیر کے علاقوں کو توپ خانے اور ٹینکوں سے نشانہ بنایا۔

صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکے کیے اور کئی مقامات کو توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

المیادین کے مطابق صہیونی حکومت نے آج جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور علاقوں میں کئی دھماکے کیے جبکہ بعض علاقوں پر توپ خانے سے حملے بھی کیے۔

رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے المنصوری، میس الجبل اور بنی حیان کے علاقوں میں شدید دھماکے کیے۔

المنار کے نمائندے نے بھی بتایا کہ صہیونی حکومت نے زوطر الشرقیہ اور الزبقین کے اطراف کو توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

المنار کے نمائندے کے مطابق مشرقی لبنان کے بعلبک اور اس کے اطراف کی فضائی حدود میں صہیونی ڈرونز انتہائی کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شبعا کے علاقے وادی الجوز میں بھی صہیونی حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

لبنانی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قابض فوج کے ایک مرکاوا ٹینک نے جنوبی لبنان کے قصبے القصیر کو نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے

اسلام آباد سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے

 ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب

?️ 15 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے

سی این این: امریکہ نے ایران کو اطلاع دی ہے کہ لبنان پر حملوں میں شدت نہیں لائی جائے گی

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے باخبر ذرائع کے

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات اور میڈیکل رضاکاروں کی اپیل

?️ 8 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں

چینی کورونا ویکسین کے حوالے سے محققین کیا کہتے ہیں؟

?️ 28 مئی 2021بیجنگ (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے