بعض عناصر نوجوانوں کو مذہبی اور سیاسی انتہاپسند بنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

?️

کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان ایسی سوچ رکھنے والے عناصر موجود ہیں جو نوجوانوں کو مذہبی اور سیاسی انتہا پسند بنانا چاہتے ہیں، جب کہ ہماری خواہش ہے کہ نوجوان ترقی کریں اور روزگار کمائیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بعض عناصر نوجوانوں کومذہبی ،لسانی اور سیاسی انتہاپسند بناناچاہتے ہیں، ایسے عناصر ہمارے اور ہمسایہ ملک میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سب جانتے ہیں کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان ہیں، ان شا اللہ میں اور آپ ملکر نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ ایسی سوچ رکھنے والے ہیں جو خواتین کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، ان کے لیے میں سمجھتا ہوں، سب سے بہترین جواب یہ خواتین ہیں جو میرے پیچھے کھڑی ہیں، یہ خواتین کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سے اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کر رہی ہیں اور فٹبال کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش کہ یہاں لیاری، کراچی میں فٹبال کے عالمی سطح کی طرز کے پروگرام میں موجود ہوں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے اس شہر اور لیاری کے لیے بہت سے کام کیے، اب بھی کئی شعبوں میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے، ہمارے نمائندے محنت کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ سندھ سے کہیں گے، پورے صوبے، کراچی اور لیاری پر توجہ دیں، آپ کی اور آپ کی حکومت کی محنت کی وجہ سے کراچی میں پہلی بار ایک جیالا میئر بنا ہے، جب کہ یہ پوری جماعت کی کامیابی ہے لیکن صف اول کا کردار پھر بھی لیاری والوں کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک اس کے لیے خواتین کا برابری کا کردار نہ ہو، انہوں نے پنک فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک خواتین کے حوالے سے امید کا اظہار کیا کہ ایک دن یہ خواتین عالمی سطح پر فٹبال کے مقابلوں میں شریک ہوں گی اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے پاکستان میں تمام صوبائی حکومتوں سے زیادہ توجہ کھیلوں پر دی ہے، کھیلوں کی ترقی میں صف اول کا کردار لیاری والوں کا ہے، یہی لیاری والے آمروں کے کوڑے کھانے، سیاسی بالادستی کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے رہے ہیں، یہاں شہری حکومت کے کام بھی سب سے زیادہ ہونے چاہئیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ اس میدان میں روشنی کا بندوبست کیا جائے تاکہ نوجوان رات کے اوقات میں بھی یہاں کھیل سکیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کے مستقبل کے منظرنامے؛برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کی زبانی

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی

پنجاب میں ہر سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

حزب‌الله کا اسرائیل کے خلاف دو ماہ میں 1000 سے زائد آپریشنز کا ریکارڈ

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم

فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:    صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ

ایران کے بارے میں عرب ممالک کے مؤقف پر صیہونی سیخ پا

?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:عرب ممالک کی جانب سے ایران کے داخلی حالات پر مداخلت

اسٹارمر کی نیدرلینڈز اور ناروے کے وزرائے اعظم سے بات چیت 

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیراعظم کے دفتر نے منگل کی شب ایک بیان

پاکستان کی فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے سے متعلق اسرائیلی قیادت کے بیانات کی مذمت

?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے

سعودی عرب میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا اظہار خیال

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق، سعودی عرب میں یوکرین اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے