?️
اسلام آباد(سچ خبریں) علما کرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمشنرسے ملاقات کی اورسیالکوٹ واقعہ پراظہارتعزیت کیا۔ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ تقی عثمانی، علامہ عارف واحدی، قاری حنیف جالندھری، علامہ امین شہیدی، عبدالخبیر آزاد،ابوالخیر زبیر، حامد سعید کاظمی اور علامہ ساجد میر سمیت دیگر علما کرام پرمشتمل وفد نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما سے اظہار تعزیت کیا۔
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے تمام مکاتب فکر سمیت پورےے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ سری لنکا برادرملک ہے۔ توقع ہے اس واقعہ سے پاکستان اورسری لنکا کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازکا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
قاری حنیف جالندھری نےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا علما کرام جمعہ 10دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے۔ تمام مساجد اورامام بارگاہوں میں سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی جائیگی۔
علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام نے سری لنکا کے ہائی کمشنرسے تعزیت کی ہے۔ سری لنکا کویقین دلاتا ہوں کہ ہم انصاف دلائیں گے۔
حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر غمگین ہیں۔سینیٹرپروفیسرساجد میر نے سیالکوٹ سانحے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ یہ شدت پسندی پاکستان اوراسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔
سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار ضرورت میں ہماری مدد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی انتخابات میں کون آگے؟ نئے سروے میں ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عوام 5 نومبر بروز منگل کو اگلے چار سال کے
نومبر
آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے
مارچ
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
سندھ حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا اعلان
?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش
اگست
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے
فروری
نیتن یاہو کو اسرائیل کے بجائے اپنے مفادات کی فکر ہے:صیہونی سیاستدان
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر بنی گانتز نے بنیامین نیتن یاہو
اپریل
حزب اللہ کے حال ہی میں شہید ہونے والے کمانڈر نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ کے
جنوری
حماس کے سیاسی سربراہ کے حالیہ خطوط پر ایک نظر
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ یحیی سنوار کے الجزائر کے صدر،
اکتوبر