?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وکرما سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، سانحے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔
فواد چوہدری نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اطلاعات نے سری لنکن ہائی کمشنر سے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات سے آگاہ کیا۔
سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں، سیالکوٹ واقعے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ27 مرکزی ملزمان سمیت حراست میں موجود افراد کی تعداد 132ہوگئی، موبائل ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔جس کے بعد ملک کی اہم شخصیات نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مذمت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی واپسی سے امریکہ میں داخلی کشیدگی بڑھے گی:روس
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی
نومبر
ایران کے بلاک شدہ فنڈز کے بارے میں امریکہ اور قطر کا اقدام
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور قطر ایک
جون
غزہ میں بھوک کی دردناک کہانی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں جاری قحطی
جولائی
ہم نہ ہوتے تو اب تک ہندوستان اور پاکستان تباہ ہو چکے ہوتے:سابق امریکی وزیرخارجہ
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہمائیک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ کہ
جنوری
غزہ کی جہنم کا بیان؛ میں نے اس لیے لکھا کہ درندے مجھے مٹا نہ دیں
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے ملبے کے ڈھیروں کے درمیان، جہاں کے محلے صفحہ
دسمبر
صیہونی حکومت کی مغربی پٹی کو ہڑپ کرنے کی نئی سازش
?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی کابینہ نے مغربی پٹی کی زمینوں کو ضم کرنے اور
فروری
ٹرمپ کی اپنی تعریف؛ اپنے کارناموں کی فہرست، امریکی عوام کے لیے اہم دعوے
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقریر میں اپنے دورِ
دسمبر
ٹرمپ اور لاکھوں لوگوں کی اجتماعی سزا ایک بے بنیاد معیار کے ساتھ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اشاعت نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
دسمبر