پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب روپے کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا، جبکہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونے کےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔
وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔

وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد منگل کے روز وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکا خدشہ ظاہرکردیا ۔ وزیر اعظم کے مطابق مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، تیل مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ نے صیہونی جارحیت پر کیا ردعمل دکھایا؟

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کے

یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج

سائبر حملوں کے پیش نظر برطانوی انتخابات ملتوی

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ووٹنگ سسٹم پر سائبر

مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینے

جنگ کی نوعیت تبدیل، مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل

?️ 29 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جنرل سلیمانی کی شہادت ، خطے اور دنیا میں استقامتی محاذ کی گونج

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد سے

مہنگائی کی وجہ سے کئی دفعہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی: وزیراعظم

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے