ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا

?️

لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں قومی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کے دوران متعلقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، صوبہ پنجاب میں لاہور، بھکر، رحیم یار خان، صادق آباد سمیت بلوچستان کے علاقوں میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے، جس کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے، متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کےعلاقے شامل ہیں، اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح ملک کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی الیکشن کے دوران بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضمنی الیکشن کے دوران 21 اور 22 اپریل کو بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر انتخابی عمل کو شفاف اور بلاتعطل انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی، محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے، محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات، علی پور، ظفروال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

مشہور خبریں۔

حماس کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں صہیونیوں نے کیا کہا؟

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: جمعہ کی شب امریکی صدر کی جانب سے غزہ کی پٹی

صیہونیوں نے خطہ کے استحکام کو نشانہ بنایا ہوا ہے:ایران

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران نے صیہونیوں کی جانب سے شام کی لاذقیہ بندرگاہ پر

امریکہ کا ایران سے نیا مطالبہ

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف کا

شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

پنجاب پولیس میں تقرری اور تبادلے پر وزیراعلیٰ اور آئی جی میں اختلافات ختم

?️ 9 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور انسپیکٹر جنرل

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ

پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے