ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا

?️

لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں قومی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کے دوران متعلقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، صوبہ پنجاب میں لاہور، بھکر، رحیم یار خان، صادق آباد سمیت بلوچستان کے علاقوں میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے، جس کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے، متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کےعلاقے شامل ہیں، اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے 8 فروری کے عام انتخابات کی طرح ملک کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی الیکشن کے دوران بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضمنی الیکشن کے دوران 21 اور 22 اپریل کو بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر انتخابی عمل کو شفاف اور بلاتعطل انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی، محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے، محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات، علی پور، ظفروال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔

مشہور خبریں۔

فطرت کھربوں روپے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے کیسے؟

?️ 23 فروری 2021لندن {سچ خبریں} زمینی مٹی اور اس کے اجزا ہر سال تین

بحرین کے عوام امریکی اڈوں کے مخالف ہیں

?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: بحرین کی تحریک ‘اتحادِ نوجوانانِ انقلاب 14 فروری’ کی سیاسی

پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے رہائش گاہ کے باہر موجود، چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں سے خطاب جاری

?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے

ٹرمپ کی نیٹو کو 10 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: نیٹو کے ذریعے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے امریکی

گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو

?️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے

غزہ میں زخمیوں کی غیر انسانی حالت

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ غزہ کے شہری مراکز پر قابض حکومت کے وحشیانہ

درگاہ ابراہیمی کے خلاف صہیونی سازش کا مقابلہ کرنے کی اپیل

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے صیہونی حکومت کی

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل

?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے