صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر دستخط کر دیے خواتین سے متعلق بل کے تحت ان کے ملکیتی حقوق کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انہیں ہراساں ہونے، زور زبردستی یا دھوکا دہی کا شکار ہونے سے بچایا جائے گا۔اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 کے تحت اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ شکایت کے مؤثر اور تیز کے ازالے کا طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے تحت اگر کسی خاتون کو ان کے ملکیتی حقوق یا جائیداد کا قبضہ نہ دیا جارہا ہو اور اس متعلقہ جائیداد کے حوالے سے عدالت میں کوئی کیس زیر التوا نہ ہو تو وہ محتسب کو درخواست دے سکتی ہیں’۔

درخواست کے ابتدائی جائزے کے بعد محتسب، متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے 15 روز میں رپورٹ طلب کرے گا اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد فیصلہ سنائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ‘محتسب، شکایت گزار اور ان کے مخالفین سے بھی اعتراضات طلب کرے گا اور 60 روز میں سماعت مکمل کرنے کا مجاز ہوگا’۔

نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے کیونکہ اس میں خواتین کے جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے وقت کی پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 23 میں تمام شہریوں کے ملکیتی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن خواتین کو اپنا یہ حق حاصل کرنے کے لیے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسلام آباد سینئر سٹیزن بل 2021 کے تحت بزرگ افراد کے لیے سینئر سٹیزن کونسل اور دارالشفقت’ (اولڈ ایج ہوم) کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

60 سال سے زائد عُمر کے افراد سینئر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے، بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔انہیں علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔

بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے

صیہونی امریکہ سے بھی ناراض، وجہ؟

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکام نے خطے سے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز

لبنان میں امریکی نئی سفیر کون ہے؟

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لبنان میں امریکہ کے ہاتھوں تین سال تک کشیدگی کو ہوا

یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز

ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے لیے علیحدہ ایپ بنائے جانے کا انکشاف

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے

بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو

انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو

بیروت میں صیہونی مظالم اور لبنانی حکومت کے لیے ایک انتباہی اشارہ

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عیدالاضحی کے موقع پر بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے